اسلام آباد(نیوزڈیسک)ماڈل ایان علی کی جانب سے بریت کی درخواست مسترد ہونے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔لاہور ہائیکورٹ میں سردار لطیف کھوسہ کی جانب سے دائر کی جانے والی درخواست میں مو ¿قف اختیار کیا گیا کہ عدالت میں ابھی تک ان کی موکلہ کے خلاف منی لانڈرنگ کا کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہیں کیا جا سکا اور ٹرائل کورٹ نے حقائق کے برعکس ان کی بریت کی درخواست خارج کی ہے۔درخواست میں ایان کی جانب سے عدالت سے استدعا کی گئی کہ ٹرائل کورٹ کے فیصلے کے خلاف ان کی درخواست منظور کر کے انہیں باعزت بری کرنے کے احکامات جاری کیے جائیںلاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عبدالسمیع نے درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے (آج)جمعے تک کے لیے ملتوی کردی۔یاد رہے کہ کسٹم عدالت نے 6 نومبر کو ماڈل ایان علی کی بریت کی درخواست مسترد کردی تھی ماڈل ایان علی کو رواں برس 14 مارچ کو اسلام آباد کے بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے دبئی جاتے ہوئے اس وقت حراست میں لیا گیا تھا جب دورانِ چیکنگ ان کے سامان میں سے 5 لاکھ امریکی ڈالر برآمد ہوئے تھے۔