دبئی(نیوزڈیسک)پاکستان اور چین کی مشترکہ کاوشوں سے تیار کردہ فائٹر جیٹ جے ایف 17 طیاروں کو خریدار مل گیا جب کہ خریداری کے معاہدے پربھی دستخط بھی ہوگئے۔چینی میڈیا کے مطابق دبئی ایئرشو کے دوران کئی ممالک نے پاکستان اور چین کی مشترکہ کوششوں سے تیار فائٹر جیٹ جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی خریداری میں دلچسپی ظاہر کی ہے جبکہ چینی حکام نے تصدیق کی ہے کہ طیاروں کی خریداری کے حوالے سے معاہدے پر دستخط ہوچکے ہیں۔معروف چینی اخبار چائنا ڈیلی نے اپنی رپورٹ میں سینئر چینی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایوی ایشن انڈسٹری کارپ آف چائنا (ایوک) اور پاکستان ایروناٹیکل کامپلکس کا نامعلوم خریدار سے جے ایف 17 فائٹر جہاز کی فروخت کا معاہدہ طے پاگیا تاہم یہ واضح نہیں ہوسکا جے ایف 17 جہاز کی فروخت کے حوالے سے حتمی معاہدہ کب ہوگا اور کتنے جہاز فروخت کیے جائیں گے ,ایوک ملٹری ایئرکرافٹ کے سیلز ڈویڑن کے ہیڈ لوئی یو نے بتایا کہ دبئی ایئر شو کے دوران کئی ممالک نے جے ایف 17 جہاز کی خریداری میں دلچسپی ظاہر کی۔واضح رہے کہ گزشتہ 5 سالوں کے دوران چین کے ہتھیاروں کی برآمد میں 143 فیصد اضافہ ہوا ہے، تاہم اسلحے کی عالمی مارکیٹ میں اس کا حصہ اب بھی صرف 5 فیصد ہے۔خیال رہے کہ تقریباً5 ماہ قبل جدید جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کا پہلا آرڈر حاصل کیا گیا تھا.پاکستان ایئر فورس کے ترجمان ایئر کموڈور سید محمد علی شاہ کے مطابق جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کا ایک آرڈر حاصل کرلیا گیا ہے، تاہم انھوں نے اس آرڈر کی مزید تفصیلات بتانے سے گریز کیا تھا۔چین کے ٹیکنیشن کی مدد سے پاکستان میں تیار کئے جانے والے جے ایف 17 تھنڈر کم وزن ملٹی رول طیارے ہیں جو آواز کی رفتار سے دو گنا زیادہ رفتار سے 55 ہزار فٹ کی بلندی تک پرواز کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
جے ایف 17 طیاروں کو خریدار مل گیا ,معاہدے پر دستخط
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
آرتھرپائول
-
بھارتی فضائیہ کو چینی فضائیہ سے بہتر قرار دیے جانے پر چینی دفاعی تجزیہ کار ...
-
اٹلی کے ساحل پر قیامت! پاکستانیوں سمیت تارکین وطن کی دو کشتیاں ڈوب گئیں
-
نادرا نے گھر بیٹھے اسلحہ لائسنس کی تجدید کی سہولت فراہم کردی
-
راولپنڈی،خاتون کو قتل کرکے سعودیہ فرار ہونیوالا ملزم انٹرپول کی مدد سے گرفتار
-
بارشیں معمول سے کم ،خشک سالی یا ریکارڈ سردی کا کوئی امکان نہیں’ این ڈی ...
-
ملک میں ٹماٹر کی قیمت جلد نیچے آنے کا امکان
-
چائے والے کے گھر سے 1 کروڑ روپے نقد اور سونا چاندی برآمد
-
ماں بننا عورت کے کریئر کیلئے رکاوٹ نہیں ہونا چاہیے، زچگی کی چھٹی کے دوران ...
-
5 دہائیوں پر محیط کیریئر میں 350 سے زائد فلموں میں کام کرنیوالے سینیئر بھارتی ...
-
مقبول اسمارٹ فونز کی فہرست جاری، نئی ڈیوائسز نے تہلکہ مچا دیا
-
امریکہ میں رہتے ہوئے ویزاسٹیٹس تبدیل کرنیوالوںکے لیے خو شخبری
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
آرتھرپائول
-
بھارتی فضائیہ کو چینی فضائیہ سے بہتر قرار دیے جانے پر چینی دفاعی تجزیہ کار دلچسپ ردِعمل
-
اٹلی کے ساحل پر قیامت! پاکستانیوں سمیت تارکین وطن کی دو کشتیاں ڈوب گئیں
-
نادرا نے گھر بیٹھے اسلحہ لائسنس کی تجدید کی سہولت فراہم کردی
-
راولپنڈی،خاتون کو قتل کرکے سعودیہ فرار ہونیوالا ملزم انٹرپول کی مدد سے گرفتار
-
بارشیں معمول سے کم ،خشک سالی یا ریکارڈ سردی کا کوئی امکان نہیں’ این ڈی ایم اے
-
ملک میں ٹماٹر کی قیمت جلد نیچے آنے کا امکان
-
چائے والے کے گھر سے 1 کروڑ روپے نقد اور سونا چاندی برآمد
-
ماں بننا عورت کے کریئر کیلئے رکاوٹ نہیں ہونا چاہیے، زچگی کی چھٹی کے دوران خاتون کو برطرف کرنے پر نجی...
-
5 دہائیوں پر محیط کیریئر میں 350 سے زائد فلموں میں کام کرنیوالے سینیئر بھارتی اداکار چل بسے
-
مقبول اسمارٹ فونز کی فہرست جاری، نئی ڈیوائسز نے تہلکہ مچا دیا
-
امریکہ میں رہتے ہوئے ویزاسٹیٹس تبدیل کرنیوالوںکے لیے خو شخبری
-
پاکستان کے معدنی ذخائر اعلیٰ عالمی معیار کے ہیں جو 2 لاکھ مربع میل سے زائد پر پھیلے ہیں: امریکی جرید...
-
لاہور،14سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کرنے والا کریانہ اسٹور کا مالک گرفتار