اسلام آباد (نیوزڈیسک) سپریم کورٹ نے سندھ کے صوبائی وزیر اصغر علی جونیجو کی رکنیت ختم کرتے ہوئے حلقہ سے فنکشنل لیگ کے جام مدد علی کو کامیاب قرار دےدیا۔ جمعرات کو جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کیخلاف فنکشنل لیگ کے جام مدد علی کی اپیل کی سماعت کی۔ عدالت نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے ٹریبونل کا فیصلہ کالعدم اور حلقہ پی ایس اکاسی سے جام مدد علی کو کامیاب قرار دے دیا۔ الیکشن ٹریبونل نے حلقے سے کامیاب امیدوار جام مدد علی کی رکنیت ختم کرتے ہوئے مخالف امیدوار پیپلز پارٹی کے اصغر علی جونیجو کو کامیاب قرار دیا تھا۔ اصغر علی جونیجو سندھ کابینہ میں وزیر تھے اور اب اسمبلی کے رکن نہیں رہے۔ سپریم کورٹ کیس کا تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔
مزید پڑھئیے:ریحام خان کے کمرے سے کیا نکلا ؟ ایک سینئر تجزیہ کار نے ہر راز سے پردا ہٹا دیا
دیکھئیے کس طرح عمر اکمل نے پورے پاکستان کو شرمندگی میں مبتلا کر دیا