پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

مودی سے ملاقات میں مسئلہ کشمیر پر بات کی جائے، برطانوی اراکین پارلیمنٹ کا ڈیوڈ کیمرون کو خط

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوز ڈیسک) برطانوی اراکین پارلیمنٹ نے وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کو خط تحریر کیا ہے جس میں نریندر مودی سے ملاقات میں مسئلہ کشمیر کا معاملہ اٹھا نے کا کہا گیا ہے۔مسئلہ کشمیر کی گونج اب برطانوی ایوان تک بھی جا پہنچی ہے جہاں برطانوی اراکین پارلیمنٹ نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ برطانیہ کے موقع پر وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے مسئلہ کشمیر پر بات کرنے کا کہا ہے۔ برطانوی پارلیمنٹ کے 30 اراکین نے وزیراعظم ڈیوڈ کیمروں کو خط تحریر کیا ہے جس میں ڈیوڈ کیمرون سے نریندر مودی کے دورہ برطانیہ میں مسئلہ کشمیر کا معاملہ اٹھانے کا کہا گیا ہے۔ اراکین پارلیمنٹ کی جانب سے تحریر کیے گئے خط میں کہا گیا ہیکہ پچھلے کئی سالوں سے کشمیریوں پر بھارت کی جانب سے مظالم ڈھائے جارہے ہیں اور مظالم کا یہ سلسلہ مودی حکومت میں زور پکڑ چکا ہے۔ ذرائع کے مطابق برطانیہ کے 200 مصنفوں کی جانب سے بھی ڈیوڈ کیمرون پر خط کے ذریعے مودی سے مسئلہ کشمیر پر بات کرنے پر زور دیا گیا ہے۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی آج برطانیہ کے دورے پر پہنچ رہے ہیں جہاں وہ برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون سمیت دیگر اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقات کریں گے جب کہ دوسری جانب نریندر مودی کی برطانیہ آمد کے موقع پر 10 ڈاوننگ اسٹریٹ پر ، سکھ اور کشمیری برادری، برطانوی طالب علموں اور دیگر کی جانب سے احتجاج کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔دوسری جانب بھارت میں مودی سرکاری کی انتہا پسندانہ پالیسیوں کے خلاف احتجاج کا سلسلہ برطانیہ تک بھی جا پہنچا ہے جہاں برطانیہ میں مقیم بھارتی شہریوں نے برطانوی پارلیمنٹ کی دیوار پر نریندر مودی کے دورے کے موقع پر ان کو خوش آمدید نہ کرنے کے نعرے درج کردیئے ہیں اور مودی کو ہٹلر سے تشبیہ دے کر ان کے ہاتھ میں تلوار تھامی تصویر بھی بنائی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…