جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

سندھ کے سیاسی منظر میں پاکستان راہ حق پارٹی نامی جماعت کی دھماکہ خیز انٹری

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)سندھ کے سیاسی منظر میں پاکستان راہ حق پارٹی نامی ایک جماعت نے دھماکہ خیز انٹری دی ہے اور اس نے نہ صرف مقامی بلکہ بین الاقوامی میڈیا کی توجہ بھی حاصل کر لی ہے ، اس جماعت نے بلدیاتی انتخابات میں تین نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے جبکہ کراچی میں اس کے 250 سے زائد امیدوار میدان میں ہیں۔غیرملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کے پاس رجسٹرڈ پاکستان راہ حق پارٹی کی بنیاد حکیم محمد ابراہیم قاسمی نے رکھی تھی جو اس سے پہلے خیبر پختون خوا میں کالعدم جماعت سپاہ صحابہ کے سرگرم رہنما رہ چکے ہیں۔سندھ میں پاکستان راہ حق پارٹی کے کنوینر سپاہ صحابہ کے مرحوم رہنما علامہ علی شیر حیدری کے بھائی ثنااللہ حیدری ہیں جو اس سے قبل اہل سنت و الجماعت کے ساتھ منسلک رہے ہیں۔ ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ اہل سنت و الجماعت مذہبی جماعت ہے جبکہ پاکستان راہ حق پارٹی ایک سیاسی جماعت ہے جس میں جمعیت علمائے اسلام کے لوگ بھی شامل ہوئے ہیں۔پاکستان راہ حق پارٹی نے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں خیرپور اور سکھر میں کونسلروں کی ایک ایک نشست پر کامیابی حاصل کی ہے جبکہ دوسرے مرحلے میں ٹنڈو الہ یار سے ان کا ایک امیدوار بلا مقابلہ کامیاب ہوچکا ہے، ثنا اللہ حیدری کا کہنا ہے کہ انتخاب جیتنے کے لیے پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن، تحریک انصاف اور مسلم لیگ فنکشنل سمیت دیگر جماعتوں سے اتحاد کیا ہے۔
مزید پڑھئیے:ریحام خان کے کمرے سے کیا نکلا ؟ ایک سینئر تجزیہ کار نے ہر راز سے پردا ہٹا دیا
ان کا کسی بھی جماعت کے ساتھ نظریاتی نہیں بلکہ سیاسی اختلاف ہے۔اہل سنت و الجماعت کی قیادت پاکستان راہ حق پارٹی سے لاتعلقی کا اظہار کرتی ہے، تنظیم کے سربراہ علامہ احمد محمد لدھیانوی کے ترجمان محمد یونس قاسمی کا کہنا ہے کہ پاکستان راہ حق پارٹی ان کا سیاسی پلیٹ فارم نہیں ہے اور نہ ہی وہ اس کے اتحادی ہیں تاہم مذہبی حوالے سے وہ ان کے کچھ قریب ضرور ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے کچھ ساتھی جو آزادنہ حیثیت میں انتخابات میں دلچسپی رکھتے تھے تو ہم نے انہیں یہ اختیار دے دیا ہے کہ وہ راہ حق پارٹی کے پلیٹ فارم یا کسی اور پلیٹ فارم سے انتخابات لڑسکتے ہیں لیکن اب انہیں اپنی پہچان راہ حق پارٹی کے حوالے سے کرنا ہوگی تاہم یہ ان کا دوسرا دھڑا نہیں وہ اپنا علیحدہ دستور اور منشور رکھتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق پاکستان راہ حق پارٹی کی قیادت اور کئی امیدوار بلواسطہ یا بلاواسطہ اہل سنت و الجماعت سے وابستہ رہے ہیں، انتخابی مہم میں بھی اہل سنت و الجماعت کی قیادت کی تصاویر اور تنظیمی جھنڈا استعمال کیا جارہا ہے۔ علامہ لدھیانوی کے ترجمان یونس قاسمی اس کو جذباتی تعلق قرار دیتے ہیں ان کا کہنا ہے کہ ووٹرز کو اپنی طرف لانے یا راغب کرنے کے لیے یہ کیا جارہا ہے۔رپورٹ کے مطابق اہلسنت و الجماعت نے گذشتہ انتخابات میں متحدہ دینی محاذ کے پلیٹ فارم سے انتخابات میں حصہ لیا تھا، جس میں پاکستان راہ حق پارٹی سمیت دیوبند مکتب فکر کی دیگر جماعتیں بھی شامل تھیں۔اہل سنت و الجماعت کے اسیر رہنما علامہ اورنگزیب فاروقی کو کراچی کے حلقے پی ایس 128 سے 23625 ووٹ ملے تھے جبکہ ٹنڈو الہ یار میں قومی اسمبلی کی نشست پر انہوں نے 3400 سے زائد ووٹ لیے تھے۔رپورٹ کے مطابق بلدیاتی انتخاب میں عام انتخابات کے برعکس پاکستان راہ حق پارٹی نے سیکولر اور سوشلسٹ پارٹیوں کی پہچان رکھنے والی جماعتوں کے ساتھ بھی اتحاد کیا ہے۔ لانڈھی کی یونین کونسل نمبر 3 مظفر آباد کالونی میں چند روز قبل اہل سنت و الجماعت کے رہنما تاج حنفی نے الیکشن آفس کا افتتاح کیا، جس میں پاکستان پیپلز پارٹی اور سپاہ صحابہ موجودہ اہلسنت و الجماعت کے جھنڈے موجود تھے۔مولانا تاج حنفی نے بتایا کہ چیئرمین کے امیدوار مولانا سید محی الدین شاہ ان کے نامزد امیدوار ہیں جبکہ اس کے علاوہ لانڈھی میں ایک یونین کونسل میں ان کا مسلم لیگ ن اور ایک یونین کاو¿نسل میں جماعت اسلامی کے ساتھ اتحاد ہے، اسی طرح بعض علاقوں میں عوامی نیشنل پارٹی، جمعیت علماءاسلام کے ساتھ بھی الائنس ہے۔رپورٹ کے مطابق لانڈھی کی یونین کونسل 3 مظفرآباد کالونی سے پاکستان پیپلز پارٹی کے وائس چیئرمین کے امیدوارمثل خان کا کہنا ہے کہ اس اتحاد میں چیئرمین اور ایک کونسلر کا تعلق پاکستان راہ حق پارٹی سے ہے جبکہ باقی پورا پینل پاکستان پیپلز پارٹی کا ہے۔ اس کے برعکس پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے جنرل سیکریٹری نجمی عالم کا کہنا ہے کہ مولانا سید محی الدین شاہ کا تعلق راہ حق پارٹی سے نہیں انہیں مقامی برداری کے کہنے پر نامزد کیا گیا ہے۔کراچی میں پاکستان راہ حق پارٹی کے 250 امیدوار میدان میں ہیں، جن میں سے 18 یونین کونسل کے پینل بھی شامل ہیں، اہل سنت و الجماعت کے رہنما تاج حنفی کے مطابق ان کے ذمے داران، کارکنان بلدیاتی انتخابات میں پاکستان راہ حق پارٹی کے ہی تحت ہی حصہ لے رہے ہیں، لیکن یہ ایک الگ اور مستقل پارٹی ہے۔
دیکھئیے کس طرح عمر اکمل نے پورے پاکستان کو شرمندگی میں مبتلا کر دیا



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…