جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

گڈ گورننس کا مطالبہ پاک فوج کا نہیں پاکستانی عوام کا ہے،عمران خان

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ گڈ گورننس کا مطالبہ پاک فوج کا نہیں پاکستانی عوام کا ہے ، ہم سے تو کوئی نہیں پوچھتا کہ آپ کی گورننس کیسی ہے پوری قوم کو پتہ ہے کہ خیبر پختونخوا کی گورننس نمبر ون ہے ، نئے پاکستان میں پولیس اور نیب غیر جانبدار ہوگی ، سندھ میں تبدیلی کی سب سے زیادہ ضرورت ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو نئے اور پرانے پاکستان میں فرق بتائیں گے نئے پاکستان میں پولیس اور نیب غیر جانبدار ہوں گے نئے پاکستان کے ہسپتالوں میں کسی قسم کی مداخلت نہیں ہوگی انہوں نے کہا کہ سب سے زیادہ تبدیلی کی ضرورت سندھ میں ہے سندھ میں پولیس کے ذریعے الیکشن لڑا جارہا ہے اندرون سندھ کے لوگوں کو آزاد کرانا ہے انہوں نے کہا کہ لاہور میں میٹرو اورنج لائن چلائی جارہی ہے جبکہ ٹرانسپورٹ کی سب سے زیادہ ضرورت کراچی کو ہے اسلام آباد میں میٹرو خالی چلائی جارہی ہے لوگ اس میں دلچسپی نہیں لے رہے ہیں امیر ترین شہر ہونے کے باوجود بھی کراچی میں صاف پانی بھی میسر نہیں انہوں نے کہا کہ نئے پاکستان میں نئی پالیسی بنائی جائے گی غربت کیسے ختم کرنی ہے انہوں نے کہا کہ ایاز صادق کاالیکشن متنازع ہے اکیس ہزار ووٹوں کا پتہ ہی نہیں کہ وہ کیسے آئے کیسے باہر گئے جلد اس معاملے میں مکمل انصاف کرینگے انہوں نے کہا کہ گڈ گورننس کا مطالبہ فوج کا نہیں بلکہ پاکستانی عوام کا ہے کے پی کے کی ایڈمنسٹریشن نمبر ون پر ہے اس لے کوئی پوچھتا نہیں ہے کہ گورننس کیسی چل رہی ہے انہوں نے مزید کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں مقدمات درج کئے جارہے ہیں نئے پاکستان میں بلدیاتی انتخابات خیبر پختونخوا کی طرح کروائینگے ۔
مزید پڑھئیے:ریحام خان کے کمرے سے کیا نکلا ؟ ایک سینئر تجزیہ کار نے ہر راز سے پردا ہٹا دیا

دیکھئیے کس طرح عمر اکمل نے پورے پاکستان کو شرمندگی میں مبتلا کر دیا



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…