سڈنی(نیوز ڈیسک) سمارٹ فون بنانے والی امریکی کمپنی ’ایپل‘ نے آسٹریلیا میں اپنے اسٹور سے افریقی طلباء4 کو زبردستی نکالنے کے واقعے پر معافی مانگ لی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ ملبورن میں پیش آیا جہاں ایک کالج میں زیر تعلیم 6 افریقی طلباایپل اسٹور پر گئے تو انہیں یہ کہہ کر نکال دیا گیا کہ سیکورٹی گارڈز کو اس بات کا خدشہ ہے کہ آپ کوئی چیز چرا لیں گے۔رپورٹ کے مطابق ایک طالب علم نے سارے واقعے کی ویڈیو بنائی اور اسے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کردیا، جسے اب تک 60 ہزار سے زائد مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اسٹور کے منیجر نے طلبااور اسکول کے پرنسپل نک اسکاٹ سے معافی مانگی ہے اور طلباکو دوبارہ اسٹور لایا گیا جہاں انہوں نے خریداری کی۔