پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

اورنج لائن میٹرو ٹرین، منصوبے کا این او سی نہ دینے پرڈی جی آثار قدیمہ تبدیل

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) لاہور میں اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کا این او سی نہ دینے پرڈی جی آثار قدیمہ سلیم الحق کو تبدیل کر کے چارج چودھری اعجاز کو دے دیاگیا ہے۔میڈیارپورٹ کے مطابق عوامی مفادات کو نظرانداز کر کے شروع کئے جانیوالے منصوبے ہمیشہ ہی تنقید کی زد میں رہتے ہیں۔کچھ ایسی ہی صورتحال کا سامنا لاہور میں تعمیر کی جانیوالی اورنج لائن میٹرو ٹرین کے منصوبے کو ہے جس کی زد میں کبھی تاریخی عمارتیں آتی ہیں تو کبھی لاہوریوں کی رہائشیں اور اب ایک بار پھر اس کے روٹ میں تبدیلی کی جارہی ہے۔ دباو کے باوجود این او سی جاری نہ کرنے پر ڈی جی آرکیالوجی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔عوامی مفادات کی پروا کئے بغیر حکومت نے اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبہ تو شروع کر دیا لیکن اس کی وجہ سے درپیش مسائل کو یکسر نظر انداز کر دیا۔ منصوبے پر کام شروع ہوئے دو ماہ گزر گئے اور اربوں روپے خرچ بھی کئے جا چکے ہیں لیکن ٹرین کے روٹ کو تاحال فائنل نہیں کیا جا سکا۔ ناقص منصوبہ بندی کے باعث روٹ میں ایک بار پھر تبدیلی کرنا پڑ رہی ہے جس کے بعد ایل ڈی اے نے منصوبے کی پبلک ہیرینگ کا فیصلہ کیا ہے جو تیس نومبر کو کی جائے گی۔رپورٹ کے مطابق پبلک ہیئرنگ میں عوام منصوبے کے بارے میں اپنے تحفظات سے آگا ہ کرینگے۔ دوسری جانب نئے روٹ کی زد میں آنے والے علاقے کپور تھلہ کے متاثرین نے بھی عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ادھر منصوبے پر تاحال محکمہ آثار قدیمہ کی جانب سے این او سی جاری نہیں کیا گیا۔ ڈی جی آرکیالوجی حکومت کے دباو میں نہیں آئے جس کا خمیازہ انہیں بھگتنا پڑا اور انہیں عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ حکومت نے این او سی نہ دینے پر ڈی جی آثار قدیمہ سلیم الحق کو فارغ کر کے ان کی جگہ ایک پی سی ایس افسر چودھری اعجاز کو نیا ڈی جی لگا دیا ہے حالانکہ چودھری اعجاز آرکیالوجی کا کوئی تجربہ نہیں رکھتے۔
مزید پڑھئیے: ذولفقار مرزا کے آصف زرداری کے بارے میں ایسے نازیبا الفاظ جو آپ کو شرمندہ ہونے پر مجبور کر دیں گے

اعجاز خان کے اپنی سابقہ اہلیہ ریحام خان کے متعلق تہلکہ خیز انکشافات

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…