کراچی(آن لائن) کراچی میں بلدیاتی الیکشن سے پہلے ہی جماعت اسلامی اور تحریک انصاف کے بڑے امیدواروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مرکزی رہنماﺅں کے خلاف لاوڈ اسپیکر کے استعمال اور ٹریفک کی روانی میں خلل ڈالنے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ جمشید کوارٹر تھانے میں مقدمہ سرکار کی مدعیت میں دفعہ 134 کے تحت درج کیا گیا۔ جماعت اسلامی اور تحریک انصاف کے تحت گذشتہ روز مزار قائد پر بلدیاتی امیدواروں سے کامیابی کے بعد شہر کی تعمیر ترقی کے لئے حلف اٹھانے کی تقریب منعقد کی گئی تھی۔ مقدمے میں امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان اور پی ٹی آئی کراچی کے صدر علی زیدی سمیت دیگر مقامی رہنماﺅں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ تقریب میں دونوں جماعتوں کے مقامی رہنماو¿ں اور بلدیاتی امیدواروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی تھی۔
مزید پڑھئیے: ذولفقار مرزا کے آصف زرداری کے بارے میں ایسے نازیبا الفاظ جو آپ کو شرمندہ ہونے پر مجبور کر دیں گے
اعجاز خان کے اپنی سابقہ اہلیہ ریحام خان کے متعلق تہلکہ خیز انکشافات