ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

وزیراعظم کی دیوالی میں شرکت ،مودی کوآئینہ دکھادیا

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) نواز شریف دورہ کراچی اس مرتبہ امن و امان کی صورتحال پر غور کیے بغیر ہوا۔ انہوں نے کراچی میں بحریہ کی جاری مشقوں کا معائنہ کیا جو کہ انتہائی اہمیت کی حامل ہیں۔ اس کے بعد انہوں نے ہندوو¿ں کے تہوار ”دیوالی“ کے سلسلے میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی اور شرکاءکو دیوالی کی مبارکباد دی۔ بلاول بھٹو اور عمران خان بھی آج دیوالی کے تقریبات میں شرکت کریں گے۔ اس مرتبہ وزیراعظم کی امن و امان کے سلسلے میں عدم توجہ اس بات کی غمازی بھی کررہی ہے کہ شاید وہ سندھ کے امن و امان سے مطمئن ہیں یا پھر وہ چاہتے ہیں کہ امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی اجلاس منعقد ہونا چاہیے۔ اس وجہ سے انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ سے بھی کوئی تفصیلی تبادلہ خیال نہیں کیا۔ بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے موقع پر جو واقعات رونما ہوئے وہ تشویشناک تھے۔ یہی وجہ ہے کہ اس مرتبہ بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں سندھ کے کچھ اضلاع کو حساس قرار دیا گیا ہے۔ اور سیکورٹی کے مختلف انتظامات پر غور کیا جارہا ہے۔ دو روز قبل وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے چیمبر میں تاجرو صنعتکاروں سے خطاب جس میں انہوں نے سندھ میں امن و امان کی صورتحال خاص طور سے کراچی کے امن پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ اور انہوں نے ہمیشہ کی طرح بعض معاملات پر وفاق کی عدم توجہ کی نشاندہی کی اور اکثر وہ ایسا وزیراعظم کو وقتاً فوقتاً آگاہ کرتے رہتے ہیں۔ لیکن وزیراعظم کے دورہ کراچی کے موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے اگر امن و امان کے حوالے سے کوئی بات بھی کی ہوگی تو وہ موثرثابت نہیں ہوسکتی اور نہ ہی اس کو سنجیدگی سے دیکھا جائے گا۔
مزید پڑھئیے: ذولفقار مرزا کے آصف زرداری کے بارے میں ایسے نازیبا الفاظ جو آپ کو شرمندہ ہونے پر مجبور کر دیں گے
سیاسی حلقوں نے سوال اٹھایا ہے کہ کراچی کے معاملات میں وفاقی کی جانب سے جن ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کیا گیا ہے، لیکن حکومت سندھ کی جانب سے کہا جارہا ہے کہ وفاق نے اعلان نے ضرور کیا ہے، مگر اس سلسلے میں فنڈزفراہم نہیں کیے جارہے ہیں، جس کی وجہ سے خدشہ ہے کہ یہ منصوبے اپنے مقررہ وقت پر پایہ تکمیل تک نہیں پہنچ سکیں گے۔ جس میں ٹرانسپورٹ کا سب سے بڑا مسئلہ ہے۔ گرین لائن اور اورنج لائن بسوں کا منصوبہ بھی شامل ہے۔ کراچی میں ٹرانسپورٹ کے حوالے سے شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ وزیراعظم کا کراچی میں دیوالی کے حوالے سے تقریب میں شرکت کو اقلیتی برادری نے انتہائی خوشی کی نظر سے دیکھا ہے۔ کیونکہ اس وقت بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ انتہائی بھونڈا سلوک کیا جارہا ہے۔ جبکہ بھارت عموماً سیکولر ازم کا پرچار کرتا ہے۔ وہاں مسلمانوں اور سکھوں کے علاوہ نچلی ذات کے ہندوو¿ں کے ساتھ گذشتہ دنوں جو سلوک کیا گیا ہے، اس کی آواز پوری دنیا میں پھیلی ہوئی ہے۔ پچھلے دنوں لندن میں سکھوں نے اپنی حکومت کے خلاف مظاہرہ کیا ہے، جس سے بھارت کی رسوائی پوری دنیا میں ہوئی ہے
اعجاز خان کے اپنی سابقہ اہلیہ ریحام خان کے متعلق تہلکہ خیز انکشافات

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…