گوادر(نیوز ڈیسک)پاکستان کے صوبے بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں پاکستانی اور چینی حکام نے گوادر ایئرپورٹ سمیت دیگر اہم منصوبوں کے معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔جن معاہدوں پر دستخط ہوئے ان میں گوادر ایئرپورٹ اور فری ٹریڈ زون کے معاہدے شامل ہیں۔گوادر ایئرپورٹ کے قریب راکٹ حملہ، کوئی نقصان نہیں ہواوزیر اعلیٰ بلوچستان کے ترجمان جان محمد بلیدی کے مطابق گوادر ایئرپورٹ چار ہزار سے زائد ایکڑ پر محیط ہوگا۔30 ماہ کے دوران تعمیر ہونے والا یہ ایئر پورٹ پاکستان کا سب سے بڑا ایئرپورٹ ہوگا۔اس کے علاوہ ’چائنا اوورسیز پورٹ ہولڈنگ کمپنی‘ کو 40 سال کے لیے پہلے مرحلے میں فری ٹریڈ زون کی تعمیر کے لیے چھ سو 37 ایکڑ اراضی حوالے کی گئی۔اس حوالے سے گوادر میں جو تقاریب منعقد ہوئیں ان میں وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبد المالک بلوچ، وفاقی وزیر احسن اقبال اور چائنا پلاننگ کمیشن کے نائب صدر وان جن کاؤ اور دیگر حکام نے شرکت کی۔
مزید پڑھئیے:ریحام خان کے کمرے سے کیا نکلا ؟ ایک سینئر تجزیہ کار نے ہر راز سے پردا ہٹا دیا
دیکھئیے کس طرح عمر اکمل نے پورے پاکستان کو شرمندگی میں مبتلا کر دیا