جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

اسرائیل کی غیر قانونی بستیوں کے خلاف یورپی یونین کا اہم اقدام

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برسلز (نیوزڈیسک)عالمی سطح پر تسلیم نہ کی جانے والی اسرائیلی غیر قانونی بستیوں کے خلاف اب یورپی یونین نے بھی اہم اقدام اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں اسرائیلی غیر قانونی بستیوں میں تیار کردہ مصنوعات پر ان کے اصل لیبل ہٹا کر مخصوص لیبل لگائے جائیں گے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یورپی یونین کے رہنما اصول دینے والے ادارے یورپین کمیشن نے اپنے تمام ممبر ممالک سے کہا ہے کہ یہودی غیر قانونی بستیوں گولان کی پہاڑیاں، مغربی کنارے اور مشرقی مقبوضہ بیت المقدس میں بنائی جانے والی مصنوعات پر واضح طور پر ان جگہوں کا لیبل لگایا جائے کیوں کہ ان بستیوں کو عالمی سطح پر تسلیم نہیں کیا گیا ہے۔ یورپی یونین کاکہنا ہے کہ یہ رہنما اصول صرف ٹیکنیکل بنیادوں پر لاگو کیا گیا ہے اور اس کے پیچھے کوئی سیاسی سوچ نہیں ہے۔دوسری جانب اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو اس فیصلے پر تلملا اٹھیں ہیں اور انہوں نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ شرمناک اور نازی دور جیسا ہے اور اس سے فلسطینیوں کے ساتھ ہونے والی امن بات چیت کو ٹھیس پہنچے گی۔

مزید پڑھئیے: ذولفقار مرزا کے آصف زرداری کے بارے میں ایسے نازیبا الفاظ جو آپ کو شرمندہ ہونے پر مجبور کر دیں گے

اعجاز خان کے اپنی سابقہ اہلیہ ریحام خان کے متعلق تہلکہ خیز انکشافات

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…