قاہرہ (نیوز ڈیسک) مصر کے ٹی وی چینل پر خاتون اینکر نے صدر کیخلاف ایسے کلمات ادا کئے کہ بطور سزا ٹی وی چینل بند کرناپڑگیا۔مصری ٹیلی ویژن نیٹ ورک نے لائیو پروگرام میں صدر کیخلاف بات کرنے اور الزام لگانے پرمعروف خاتون اینکر پرسن عزہ الحناوی کو پروگرام کرنے سے روکتے ہوئے اس کیخلاف انضباطی کارروائی کا آغاز کردیا ہے ۔ عرب ٹی وی کے مطابق عزہ الحناوی نے اپنے فلیگ شپ پروگرام اخبار القاہرہ کے ایک براہ راست شو میں صدر عبدالفتاح السیسی سے مطالبہ کیاتھا کہ وہ حالیہ بارشوں کے دوران اسکندریہ اورالجیرہ میں ہونیوالی تباہی کے ذمہ دار حکومتی عمال کا احتساب کریں ۔ تحقیقات کا یہ عمل صدر مملکت کی ذات سے شروع ہوکر ادنی ترین سرکاری ملازم تک جاری رہنا چاہیے ۔ حکام کے مطابق ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن یونین کے سربراہ عصام الامیر نے عزہ الحناوی کا پروگرام بند کرتے ہوئے انہیں تحقیقات مکمل ہونے تک معطل کردیا ہے ۔
مزید پڑھئیے: ذولفقار مرزا کے آصف زرداری کے بارے میں ایسے نازیبا الفاظ جو آپ کو شرمندہ ہونے پر مجبور کر دیں گے
اعجاز خان کے اپنی سابقہ اہلیہ ریحام خان کے متعلق تہلکہ خیز انکشافات