لندن(نیوز ڈیسک)برطانیہ کے30 ارکان پارلیمنٹ نے خط لکھ کروزیراعظم کیمرون سے مطالبہ کیاہے کہ وہ لندن یاتراپرآنے والے بھارتی وزیراعظم پرزوردیں کہ مسئلہ کشمیر حل کیاجائے۔آل پارٹی پارلیمنٹری گروپ برائے کشمیر کی جانب سے وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کو بھیجے گئے خط پر 30 برطانوی ارکان پارلیمنٹ نے دستخط کیے ہیں۔ خط پیش کرتے ہوئے رکن پارلیمنٹ اینڈریو گرفتھ نےکہاکہ نریندرمودی سےکشمیریوں کوحق خودارادیت دینے کامطالبہ کیاجائے۔عمران حسین ایم پی نے کہاکہ بھارتی وزیراعظم سےاس کالے قانون پربھی سوال اٹھایاجائے جووادی میں نافذ ہیں۔لارڈنذیرنے کہاکہ برطانوی وزیراعظم مسئلہ کشمیر حل کرانے میں قائدانہ کرداراداکریں۔جبکہ رکن پارلیمنٹ ڈیبی ابراہمز کاکہناتھاکہ برطانوی وزیراعظم زوردیں کہ مسئلہ کشمیر پرمذاکرات کاسلسلہ بحال کیاجائے۔
مزید پڑھئیے: ذولفقار مرزا کے آصف زرداری کے بارے میں ایسے نازیبا الفاظ جو آپ کو شرمندہ ہونے پر مجبور کر دیں گے
اعجاز خان کے اپنی سابقہ اہلیہ ریحام خان کے متعلق تہلکہ خیز انکشافات