اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان آرمی ایکٹ 2015 ترمیمی بل کے تحت فوجی عدالتوں میں پیش ہونیوالے گواہوں اور پراسیکیوٹرز کو تحفظ فراہم کیا جائے گا۔ قومی اسمبلی میں کراچی آپریشن پر رپورٹ بھی پیش کی گئی جس کے مطابق شہر میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں 48 فیصد ، قتل کی وارداتوں میں 37 فیصد اور دہشتگردی میں 76 فیصد کمی ہوئی۔ 1713 قاتل گرفتار، 15 ہزار 612 ہتھیار برآمد کئے گئے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دہشتگردی سے ملک کو 118 ارب روپے کا نقصان ہو چکا ہے۔
مزید پڑھئیے: ذولفقار مرزا کے آصف زرداری کے بارے میں ایسے نازیبا الفاظ جو آپ کو شرمندہ ہونے پر مجبور کر دیں گے
اعجاز خان کے اپنی سابقہ اہلیہ ریحام خان کے متعلق تہلکہ خیز انکشافات