نئی دہلی(نیوز ڈیسک)بھارتی کرکٹ بورڈ کے سابق نائب صدر اور انڈین پریمیئر لیگ کے سربراہ راجیوشکلا نے کہا ہے کہ پاکستان سے سیریز حکومت کی اجازت سے مشروط ہے ۔نئی دہلی میں گفتگو کرتے ہوئے راجیو شکلا نے کہا کہ گیند حکومت کے کورٹ میں ہے، پاک بھارت سیریز سے متعلق کئی تجاویز موجود ہیں لیکن جب تک حکومت کی جانب سے گرین سگنل نہیں مل جاتا ، سیریز نہیں ہوسکتی۔راجیوشکلا نے کہا کہ بھارتی بورڈ ہمیشہ سے اس بات کا خواہشمند رہا ہے کہ سیریز ایک دوسرے کی سرزمین پر ہو لیکن سیکورٹی وجوہات کی بنیاد پر پاکستان میںکھیلنا ناممکن ہے، بھارتی بورڈ تھرڈ آپشن پر یقین نہیں رکھتا۔
دیکھئے شیریں مزاری کی بیٹی نے پی ٹی آئی کو کس طرح بدنام کر کے رکھ دیا
مزید پڑھئیے:ذولفقار مرزا کے ایان علی اور آصف زرداری کے بارے میں تہلکہ خیز انکشافات



















































