اتوار‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2026 

انگلینڈ کاشرمناک شکست کے بعد ”ٹاس“ پر بھی واویلہ مچانے لگا

datetime 11  ‬‮نومبر‬‮  2015 |

دبئی(نیوز ڈیسک ) انگلینڈ ٹیسٹ سیریز میں شرمناک شکست کے بعد ”ٹاس“ پر بھی واویلہ مچانے لگا، فاسٹ بولر اسٹورٹ براڈ کا کہنا ہے کہ ابوظبی میں مصباح کی جانب سے 9 میں سے 8 مرتبہ ٹاس جیتنا حیران کن تھا، حالیہ سیریز میں مسلسل تیسری بار فیصلہ اپنے خلاف آنے کے بعد میں نے سکہ بھی چیک کیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کو پاکستان کے ہاتھوں 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں 0-2 سے ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا، دلچسپ بات یہ ہے کہ تینوں مرتبہ ٹاس پاکستانی قائد مصباح نے جیتا اور ہر بار انھوں نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، یہی بات انگلش ٹیم سے ہضم نہیں ہورہی، براڈ نے کہا کہ مصباح نے ابوظبی میں 9 میں سے 8 مرتبہ ٹاس جیتا، یہ کافی حیران کن ہے۔ میں نے خود سکے کو چیک بھی کیا۔
تیسرے ٹیسٹ میں الیسٹر کک نے اپنے بولرز سے کہا کہ وہ بتائیں کہ میں ٹاس کے وقت کیا چیز مانگوں کیونکہ میں نے ابتدائی دونوں مقابلوں میں ہیڈز کہا مگر سکے کا دوسرا رخ سامنے آیا، جس پر ہم نے انھیں ایک بار پھر ہیڈز ہی کہنے کو کہا مگر جب سکہ اچھالا گیا تو ایک بار پھر ’ٹیلز‘ سامنے تھا، الیسٹرکک کہتے ہیں کہ مصباح کے ہنسنے کا انداز ایسا تھا جیسے انھیں یقین ہو کہ وہ مسلسل تیسری بار بھی ٹاس جیتیں گے۔
براڈ نے مزید کہا کہ ایسی جگہ پر ٹاس نہ جیتنا کافی مشکل ہوجاتا ہے جہاں پر آپ بھی پہلے بیٹنگ کرنے کے خواہاں ہوں، آئی سی سی کو اس بارے میں سوچنا چاہیئے کیونکہ جب آپ انگلینڈ آئیں تو پہلے بیٹنگ تو کبھی فیلڈ سنبھالتے ہیں مگر یہاں ایسا نہیں ہے، میں سمجھتا ہوں کہ آئی سی سی کو اوے سائیڈ کو یہ اختیار دینا چاہیے کہ وہ بیٹنگ یا فیلڈنگ میں سے کسی ایک چیز کا انتخاب کرے۔

دیکھئے شیریں مزاری کی بیٹی نے پی ٹی آئی کو کس طرح بدنام کر کے رکھ دیا

مزید پڑھئیے:ذولفقار مرزا کے ایان علی اور آصف زرداری کے بارے میں تہلکہ خیز انکشافات

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چین جائیں


چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…