بدھ‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2026 

امریکی ماہرین نے خراٹے سے بچانے والا آلہ تیار کرلیا

datetime 11  ‬‮نومبر‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) بہت سے لوگ زور دار خراٹے لیتے ہوئے گھوڑے بیچ کر سوتے ہیں لیکن ان کے یہ خراٹے ساتھ سونے والے کی نیند حرام کردیتے ہیں جس سے اکثر لوگ پریشان رہتے ہیں لیکن اب یہ پریشانی ختم ہوگئی ہے اورایسا آلہ تیارکرلیا گیا ہے جو خراٹے لینے والے کو اس طرح سے آگاہ کرے گا کہ اس کی نیند بھی خراب نہیں ہوگی اور خراٹے بھی بند ہوجائیں گے۔سان فرانسیسکو کی کمپنی کا تیار کردہ یہ آلہ جسے ”نورا“ کا نام دیا گیا ہے خراٹوں سے نجات دلا کر پرسکون نیند فراہم کرتا ہے جب کہ اس آلے کو خراٹے لینے والے شخص کے تکیے نیچے رکھ دیا جاتا ہے اور جیسے ہی وہ خراٹے لینے لگتا ہے یہ آلہ آہستہ سے اس کو اس طرح ٹچ کرتا ہے کہ اس کی نیند بھی خراب نہیں ہوتی اور خراٹے بھی بند ہوجاتے ہیں۔ اس آلے میں لگے مائیکرو فون خراٹوں کی آواز کو سنتے ہیں اور اس کے سگنلز روئی سے بنے تکیے تک پہنچا دیتے ہیں جو خراٹے لینے والے کو ہلکا سا ٹچ کرتے ہیں لیکن یہ ٹچ اتنا سخت نہیں ہوتا کہ سونے والے کی نیند خراب ہو لیکن خراٹوں کو روک دیتا ہے۔اس آلے کی لمبائی 8 سینٹی میٹر ہے جسے بیڈ سائیڈ میز پر رکھا جاتا ہے جو بغیر کسی تار کے یعنی وائر لیس کی طرز پر کام کرتا ہے اور اس میں لگے مائیکروفون کو خراٹے لینے والے شخص کے تکیے کے نیچے رکھے گئے کشن کے ساتھ جوڑ دیا جاتا ہے۔ جیسے ہی خراٹے کی آواز اس سے ٹکراتی ہے تو تکیے کے نیچے رکھا ہوا کشن خراٹے لینے والے کو نرمی سے ٹچ کرتا ہے جس کے بعد اس کے خراٹے بند ہوجاتے ہیں۔آلے کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ”نورا“ انتہائی نرمی اور خاموشی سے خراٹے لینے والے کے سر کو لائیٹ ویٹ کا استعمال کرتے ہوئے حرکت دیتا ہے جو گلے کے آرام کرنے والے پٹھوں کو حرکت دیتا ہے جس کے نتیجے میں ایئر ویز اپنی نارمل پوزیشن پر آجاتے ہیں اور انسان ایک بار پھر عام طریقے سے سانس لینے لگتا ہے۔ ماہرین کے مطابق ابتدا میں صارفین کو یہ آلہ 2 ہفتوں سے لے کر 4 ماہ تک استعمال کرایا گیا جس کے نتائج سے یہ بات سامنے آئی کہ اس کو استعمال کرنے والوں نے پرسکون نیند حاصل کی۔

دیکھئے شیریں مزاری کی بیٹی نے پی ٹی آئی کو کس طرح بدنام کر کے رکھ دیا

مزید پڑھئیے:ذولفقار مرزا کے ایان علی اور آصف زرداری کے بارے میں تہلکہ خیز انکشافات



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…