نئی دہلی(نیوز ڈیسک)امریکی ادارے ایف بی آئی کے مطابق بھارتی کانگریس پارٹی کے رکن پارلیمنٹ ششی تھرور کی اہلیہ زہر دیے جانے کی وجہ سے ہلاک نہیں ہوئیں۔ایف بی آئی نے دہلی پولیس کو ایک ای میل میں بتایا ہے کہ سْنندا پْشکر کو زہر دیے جانے کے شواہد نہیں ملے۔ 51 سالہ سْنندا پْشکر گزشتہ سال جنوری میں دہلی کے ایک ہوٹل میں مردہ پائی گئی تھیں۔ ابتدا میں ان کی موت کو خودکشی قرار دیا گیا مگر بعد میں دہلی پولیس نے زہر دیے جانے کے شبے میں نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا تھا، اس بارے میں ششی تھرور سے بھی تفتیش کی گئی تھی۔
دیکھئے شیریں مزاری کی بیٹی نے پی ٹی آئی کو کس طرح بدنام کر کے رکھ دیا
مزید پڑھئیے:ذولفقار مرزا کے ایان علی اور آصف زرداری کے بارے میں تہلکہ خیز انکشافات