منگل‬‮ ، 17 جون‬‮ 2025 

دنیا کے دس جگمگاتے شاہکار جو آپ کو حیرت میں ڈال دیں گے

datetime 3  جنوری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیا آپ کو معلوم ہے کہ اقوام متحدہ نے 2015 کو روشنی کا سال (لائٹ ایئر) قرار دیا ہے اور جگمگاتی زندگی کس کو پسند نہیں اور یہ روشنی اگر دنیا گھومنے کے دوران آپ کی نگاہوں کو چندھیا دے تو؟ نیون لائٹس اور ہوا میں اڑتی لالٹینیں تو بس اس جگمگ کرتے سفر کا آغاز ہے۔

آپ تو ایسی غاروں کو دیکھ کر دنگ رہ سکتے ہیں جو جگنوﺅں سے جگمگا رہی ہوتی ہیں یا نادرن لائٹس کا مسحور کردینے والا نظارہ، دنیا میں ایسا بہت کچھ ہے جس کو دیکھ کر منہ سے بے اختیار واہ ہی نکلتا ہے۔

تو دنیا کے ایسے چند سب سے بہترین جگمگاتے راستوں کا نظارہ کریں جن کو دیکھ کر ہوسکتا ہے کہ آپ کے منہ سے بھی واہ نکل ہی جائے۔

ارورہ یا قطبی روشنیاں، سوئیڈن

1

ارورہ آسمان پر مختلف رنگوں کی روشنیوں کے قوس و قزح کو کہا جاتا ہے۔ قطب شمالی کے قریبی علاقوں میں رات کے وقت آسمان چمکدار سبز، سرخ، نیلی اور زرد رنگ کی روشنی سے دمک اٹھتا ہے بلکہ کئی بار تو اسے اسکاٹ لینڈ کے جنوب تک بھی دیکھا جاسکتا ہے تاہم اگر آپ اس کا سب سے بہترین نظارہ کرنا چاہتے ہیں تو سوئیڈن کا رخ کریں۔

سوئیڈن کا علاقہ ابیسکو کا ارورہ اسکائی اسٹیشن پہاڑیوں سے گھرا ہوا ہے اور یہاں سے آسمان کا نظارہ ہمیشہ ہی بہت صاف ہوتا ہے اور آلودگی نہ ہونے کے برابر ہے، خاص طور پر موسم سرما کی طویل راتیں وہاں بکھرنے والی انوکھی روشنیوں کو دیکھنے کا بہترین وقت ہوتا ہے۔

مارفا لائٹس، امریکا

2

امریکی ریاست ٹیکساس میں واقع صحرا چی ہووا کے اوپر جگمگاتی یہ پُراسرار روشنیاں کسی کو بھی مسحور کرسکتی ہیں۔ اس کو بھوتوں کی روشنی بھی کہا جاتا ہے اور مقامی سطح پر اس کے حوالے سے کہا جاتا ہے کہ یہ بھوتوں، اڑن طشتریوں یا ایسے ہی غیرمعمولی چیزوں کے نتیجے میں ابھرتی ہیں اور اس کا انکشاف سب سے پہلے 1957 میں ایک جریدے نے کیا۔

باسکٹ بال سائز کی یہ روشنیاں فضاء میں گردش کرتی ہیں اور عموماً یہ سفید، زرد، نارنجی یا سرخ ہوتی ہیں مگر کئی بار سبز اور نیلی روشنیاں بھی دیکھنے میں آئی ہیں جن کو دیکھنے آنے والوں کے لیے مقامی حکام نے ایک پلیٹ فارم تیار کیا ہے جہاں سے اس کا نظارہ کیا جاسکتا ہے۔

لالٹین فیسٹیول، چین

3

چینی عوام لالٹینوں کا فیسٹیول ایک ہزار سال سے مناتے چلے آرہے ہیں جس کی مختلف اقسام ہیں جس میں صدیوں کے دوران مختلف روایات شامل ہوتی رہی ہیں۔ چین میں ہر نئے قمری سال کی ابتداء پر پندرہ تاریخ کو لالٹین فیسٹیول کا انعقاد کیا جاتا ہے جس کے دوران ملک بھر میں گلیاں مختلف شکلوں اور سائز کی لالٹینوں سے جگمگانے لگتی ہیں، جس میں روایتی سرخ رنگ کی گول لالٹین سے لے کر ڈریگن کی شکل کی لالٹینیں بھی شامل ہوتی ہیں۔

آدھی رات کو سورج، ناروے

4

کیا کبھی آپ کی خواہش ہوتی ہے کہ کام کے لیے زیادہ وقت درکار ہے؟ اگر ہاں تو کوئی مسئلہ نہیں بس ناروے کے علاقے سول برڈ کا رخ کریں جو قطب شمالی سے جڑا ہوا ہے۔ اس جگہ میں سردیوں کی راتیں بہت طویل اور تاریک ہوتی ہیں مگر موسم بہار میں پندرہ اپریل سے 26 اگست تک یہاں نصف شب تک آسمان پر سورج جگمگاتا رہتا ہے اور اس دوران سورج کبھی بھی غروب نہیں ہوتا بس کچھ دیر کے لیے نظروں سے اوجھل ہوتا ہے مگر اس کی روشنی فضاء میں جھلملاتی رہتی ہے۔

لاتعداد ستارے، نمیبیا

5

نمیبیا کا نمیب رینڈ نیچر ریزرو واقعی بہت زیادہ تاریک مقام ہے اور یہی وجہ ہے کہ جگمگاتے ہوئے ستاروں کو دیکھنے کے لیے مثالی مقام ہے جس کے لیے یہاں انٹرنیشنل ڈارک اسکائی ریزرو کو بھی تعمیر کیا گیا ہے۔ جنگلی حیات کے لیے لاکھوں ایکڑ رقبے پر پھیلے اس علاقے میں رات کو آسمان ستاروں سے بھر جاتا ہے یہاں تک کہ تاریکی کا نام و نشان تک نظر نہیں آتا جو دیکھنے والوں کو دنگ کرکے رکھ دیتا ہے۔

جگمگاتی مچھلیاں، جاپان

6

جاپان کے ٹویاما بے نامی ساحل پر پہنچ کر لگتا ہے کہ جیسے سمندر میں کوئی بہت بڑی تقریب ہو رہی ہے۔ اس مقام پر ہر سال مارچ سے مئی کے دوران ساحل پر سمندری پانی جگمگانے لگتا ہے اور اس کی وجہ ہے وہاں آنے والی فائر فلائی اسکوئیڈ نامی مچھلی۔ جو صرف سات سینٹی میٹر لمبی ہوتی ہے مگر یہاں ان کی تعداد ان ایام کے دوران لاکھوں میں پہنچ جاتی ہے اور ان کے جسموں سے پھوٹنے والی روشنیاں اس منظر کو جادوئی بنا دیتی ہیں۔

فلورسینٹ میوزیم، نیدرلینڈ

7

نیدرلینڈ کے شہر ایمسٹرڈیم میں دنیا کا پہلا اور اپنی طرز کا منفرد فلورسینٹ آرٹ پر مبنی میوزیم ہے جہاں جانے والے افراد کو زیرزمین بیک لائٹ انک سے تیار کی گئی تصاویر دیکھنے کا حیرت انگیز تجربہ ہوتا ہے (ایسا رنگ جو اندھیرے میں جگمگاتا ہے)۔ مختلف شکلوں کی یہ تصاویر ذہن گھما دیتی ہیں جبکہ اگر کوئی چاہے تو وہاں ایسی چٹانوں کا بھی بڑا ذخیرہ موجود ہے جو اس انوکھے رنگ کی بدولت دیکھنے والوں کو حیران کردیتی ہیں۔

جگنوﺅں کا غار، نیوزی لینڈ

8

نیوزی لینڈ کے نارتھ آئی لینڈ میں واقع وائیٹومو نامی غار میں رات کو قدم رکھتے ہی ہر شخص دنگ رہ جاتا ہے جس کی وجہ وہاں کے در و دیوار سے پھوٹتی روشنی ہوتی ہے جو سفید و سبزی مائل رنگت کے باعث آنکھوں کے راستے دل میں اتر جاتی ہے۔ اس غار میں کشتی کے ذریعے سفر کرنا کسی پریوں کے دیس میں گھومنے کی طرح کا تجربہ ہوتا ہے کیونکہ یہاں کی دیواروں کو دیکھ کر لگتا ہے کہ وہ ستاروں کی کہکشاں ہیں۔

نیون لائٹس، امریکا

9

ناسا کے مطابق امریکی شہر لاس ویگاس دنیا میں سب سے روشن مقام ہے۔ اس کی وجہ وہاں کی عمارات میں اربوں بلبوں کا جگمگانا ہے اور ایک اندازے کے مطابق وہاں لگی نیون لائٹس کو اگر ایک سیدھ میں لٹایا جائے تو وہ پندرہ ہزار میل تک پھیل جائیں گی۔ یہی وجہ ہے کہ یہاں کی جگمگاتی شاہراہیں کسی کی بھی آنکھیں چندھیا دیتی ہے اور وہاں گھومنا پھرنا زندگی کا سب سے انوکھا تجربہ بن جاتا ہے۔

روشنیوں کا تہوار، جرمنی

10

جرمن شہر برلن اپنے روشینوں کے تہوار کی بناء پر دنیا بھر میں جانا جاتا ہے، ہر سال اکتوبر میں دس روز تک جاری رہنے والے میلے کے دوران تھری ڈی کے ذریعے روشنیوں کو پیش کرنے کا انداز دنیا میں کہیں نظر نہیں آتا۔ یہاں شام سات بجے سے نصف شب تک عمارات کو مصورانہ انداز میں مختلف لائٹس سے ایسے جگمگایا جاتا ہے کہ دیکھنے والوں کو اپنی آنکھوں پر یقین ہی نہیں آتا اور یہ کسی خاص علاقے کی بات نہیں پورے شہر کا منظر ہوتا ہے بس گھومنے کی ہمت چاہیے ہوتی ہے۔



کالم



دیوار چین سے


میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…