فیصل آباد (آن لائن)وزیراعظم نوازشریف کے نوٹس پر پنجاب حکومت نے سعید اجمل انٹرنیشنل کرکٹ اکیڈمی کو فوری بحال کر ا دیا،پر سعید اجمل نے احتجاج کی کال واپس لے لی ،صوبائی وزیرقانون راناثناءاللہ خان اور زرعی یونیورسٹی وائس چانسلر ڈاکٹر اقرار احمد خاں نے ہار مان لی ، اکیڈمی دوبارہ سے چلانے کی اجازت دے دی گئی آن لائن کے مطابق ر کرکٹ سٹار سعید اجمل کی انٹرنیشنل کرکٹ اکیڈمی ر زرعی یونیورسٹی کی انتظامیہ نے بند کرنے کا اعلان کیا تھا،جس پر سعید اجمل اکیڈمی کا سامان نذرآتش کرنے اور پریس کلب کے سامنے احتجاج کرنے کی دھمکی دے دی تھی ۔اس معاملہ کاوزیراعظم میاں نوازشریف فوری نوٹس لیتے حکومت پنجاب سے رپورٹ طلب تھی اس سلسلے میں وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر ڈی سی او نور الامین مینگل نے زرعی یونیورسٹی انتظامیہ اور کرکٹ سٹار سعید اجمل کے مابین اکیڈمی کے امور طے کرنے میں اہم کردار ادا کیا جن کی کوششوں سے تمام معاملات کو خوش اسلوبی سے حل کر لیا گیا ہے جس کے مطابق کرکٹ کے شائقین نوجوانوں کے لئے سعید اجمل انٹرنیشنل کرکٹ اکیڈمی کو بحال کر دیا گیا ہے ۔ اس سلسلے میں ڈی سی او نور الامین مینگل اور کرکٹر سعید اجمل نے وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی ڈاکٹر اقرار احمد خاں سے ان کے دفتر میں میٹنگ کی ۔ اس موقع پر تنویر شوکت اور دیگر بھی موجود تھے ۔
دیکھئے شیریں مزاری کی بیٹی نے پی ٹی آئی کو کس طرح بدنام کر کے رکھ دیا
میٹنگ کے دوران سعید اجمل انٹرنیشنل کرکٹ اکیڈمی کی بندش اور بحالی کے امور کے بارے میں زرعی یونیورسٹی انتظامیہ اور سعید اجمل کے تحفظ زیر بحث آئے اور اکیڈمی کی بحالی پر اتفاق کرتے ہوئے طے پایا کہ آئندہ اتوار کو سعید اجمل الیون اور ڈی سی او الیون کے مابین دوستانہ کرکٹ میچ کھیلا جائے گا اور یونیورسٹی اور کرکٹر سعید اجمل کے مابین اکیڈمی کو چلانے کے سلسلے میں باقاعدہ معاہدے کے تحت ایم او یو سائن کیا جائے گا جسکی تیاری کے لئے اسسٹنٹ کمشنر صدر رافیعہ حیدر اور پرنسپل انفارمیشن آفیسر زرعی یونیورسٹی ڈاکٹر جلال عارف کو ذمہ داری سونپی گئی ہے ۔ اس موقع پر ایک کمیٹی بھی تشکیل دی گئی جس میں زرعی یونیورسٹی کی جانب سے ڈاکٹر جلال عارف ‘ ٹریژار‘ ڈائریکٹر سپورٹس اور سیکورٹی نمائندگان اورسعید اجمل ‘ اسسٹنٹ کمشنر ( صدر )‘ ڈی او سپورٹس اور تنویر شوکت ہونگے ۔ وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خاں نے کہا کہ کھیلیں صحت مند معاشرے کا اہم حصہ ہیں یہی وجہ ہے کہ زرعی یونیورسٹی میں کھیلوں کے انعقاد اور فروغ کے لئے اہمیت دی جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہاکی سمیت دیگر کھیلوں کے انٹرنیشنل کھلاڑی بھی اس یونیورسٹی نے تیار کئے ہیں اور کرکٹ کے کھیل کے فروغ اور تربیت کے لئے ہمارے دروازے کھلے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اکیڈمی کو سنٹرل مینجمنٹ کمیٹی کی زیر نگرانی چلایا جائے گا تاکہ سیکورٹی خدشات کا احتمال نہ رہے ۔ ڈی سی او نور الامین مینگل نے کہا کہ کھیلوں پر ہر گزپابندی نہیں لگائی جا سکتی اور سعید اجمل انٹرنیشنل اکیڈمی کی بندش غلط فہمی کا نتیجہ تھی اس سلسلے میں دونوں اطراف کے تحفظات اور غلط فہمیوں کو دور کر دیا گیا ہے اور یہ اکیڈمی کرکٹ کی ترقی میں کردار جاری رکھے گی ۔ کرکٹر سعید اجمل نے ڈی سی او نور الامین مینگل اور وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ کے کامیاب مستقبل کے لئے یہ اکیڈمی بہترین کردار ادا کرے گی جس سے کرکٹ کے شائقین نوجوان بھر پور فائدہ اٹھائیں گے
مزید پڑھئیے:ذولفقار مرزا کے ایان علی اور آصف زرداری کے بارے میں تہلکہ خیز انکشافات ۔
وزیراعظم نوازشریف کا نوٹس ،پنجاب حکومت نے سعید اجمل انٹرنیشنل کرکٹ اکیڈمی کو فوری بحال کر ا دیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران نے غیرملکی خواتین کے اغواءکے پس پردہ حقائق بتا دیئے
-
مون سون بارشیں برسانے والا نیا سسٹم پاکستان میں کب داخل ہوگا ؟محکمہ موسمیات نے خوشخبر ی سنا دی
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا
-
کوچ گہری کھائی میں گرنے سے خواتین و بچوں سمیت 40 مسافر جاں بحق
-
3 دن سے لاپتہ 2 معصوم بھائیوں کی لاشیں گھر کی چھت پر موجود صندوق سے برآمد
-
سانحہ جھیل سیف اللہ: (ر) کمانڈرعامر کے برادر نسبتی نے قتل کا شبہ ظاہر کردیا، بھتیجے پر سنگین الزامات
-
متعدد بار زیادتی کی گئی، رضا ڈار کیس میں غیر ملکی خاتون کے تہلکہ خیز انکشافات
-
ڈالر کی قیمت 250 روپے سے کم ہونے کی پیش گوئی
-
سونے کی قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ
-
چین جائیں
-
رضا ڈار پر شرمناک الزام کے بعد اسحاق ڈار استعفیٰ دیں، فیصل واوڈا کا مطالبہ
-
ڈرائیور نے جان بوجھ کر بس کھائی میں گرائی، 40افراد جاں بحق، ژوب حادثے میں بچ جانے والے مسافر کا انکش...
-
750 روپے مالیت کے پرائز بانڈ رکھنے والوں کیلئے خوشخبری
-
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں گر گئیں، پاکستان میں بھی بڑی کمی متوقع



















































