فاروقہ،سرگودھا(نیوزڈیسک) مقدمہ زیر دفعہ489ایف تھانہ واں بھچراں میں درج ہوا ،ملزم شامل تفتیش ہو نے کے بجائے رو پوش ہو گیا ،جس پر اسے اشتہاری کر دیا گیا گزشتہ روز ایس ایچ او تھانہ واں بھچراں نواب حسین ڈوگرنے پولیس کی بھای نفری کے ہمراہ چھاپہ مارا تو ملزم پولیس کو دیکھتے ہی الیکشن مہم چھوڑ کر فرار ہو گیا ۔ فراڈ کیس میں گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا گیا تو فیاض اعوان الیکشن مہم چھوڑ کر فرار ہو گیا مسلم لیگ (ن) کا وائس چیئرمین کا امیدوار اشتہاری نکلا ،پولیس کو دیکھتے ہی انتخابی مہم چھوڑ کر فرار ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق یونین کونسل نمبر137سجوکہ کا امیدوار برائے وائس چیئرمین ملک ممتاز اعوان پر واں بھچراں کے رہائشی فیاض سے 13لاکھ روپے دھوکہ دہی سے ہتھیا نے کا الز ام ہے ،