جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

مصر: فوج کے خلاف خبر دینے والا صحافی رہا

datetime 10  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(نیوزڈیسک)مصر کی فوج نے صحافی اور انسانی حقوق کے کارکن حسام بہجت کو رہا کردیا ہے جنہیں دو روز قبل فوج کےخلاف ایک خبر کی اشاعت کےبعد گرفتار کیا گیا تھا۔بہجت کا شمار مصر میں انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے سرگرم صفِ اول کے کارکنوں میں ہوتا ہے اور وہ انفرادی حقوق کے لیے کام کرنے والی ایک تنظیم کے بانی بھی ہیں۔بہجت کو مصری حکام نے اتوار کو حراست میں لیا تھا۔ ان پر الزام تھا کہ انہوں نے گزشتہ ماہ ایک فوجی عدالت کی جانب سے مصری فوج کے 26 افسران کو بغاوت کے الزام میں سزا سنانے کی “غلط خبر” شائع کی تھی۔مصری فوج نے الزام عائد کیا تھا کہ حسام بہجت نے فوج کی اجازت کے بغیر اس کے بارے میں خبر شائع کرکے “قومی سلامتی” کو نقصان پہنچایا ہے۔حسام بہجت کے وکیل نے منگل کو صحافیوں کو بتایا ہے کہ فوجی حکام نے ان کے موکل کو رہا کردیا ہے لیکن تاحال یہ واضح نہیں کہ آیا ان کے خلاف فوجی عدالت میں مقدمہ چلایا جائے گا یا نہیں۔گزشتہ روز اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے حسام بہجت کی گرفتاری پر تشویش کا اظہار کیا تھا جب کہ انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ‘ایمنسٹی انٹرنیشنل’ نے کہا تھا کہ مصری صحافی کی گرفتاری سے ظاہر ہوتا ہے کہ مصر کی حکومت آزاد صحافت اور سول سوسائٹی کے خلاف اپنی جارحانہ کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…