اسلام آباد(نیوزڈیسک)تاجکستان سے 1300 میگاواٹ بجلی درآمد منصوبے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اور نیپرا نے این ٹی ڈی سی کی بجلی درآمد اور ٹیرف کی درخواست منظور کر لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیپرا کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ تاجکستان سے پشاور تک 750 کلومیٹر ٹرانسمیشن لائن بچھائی جائے گی اور کاسا منصوبے سے 9.4 سینٹ فی یونٹ بجلی درآمد ہو گی۔ نیپرا کے مطابق کاسا منصوبے پر 953 ملین ڈالر لاگت آئے گی اور اس سے بجلی دسمبر 2017ءسے پاکستان کو ملنا شروع ہو گی۔ پاکستان اس منصوبے کیلئے افغانستان کو 1.25 سینٹ فی یونٹ ٹرانزٹ فیس ادا کرے گا ۔ نیپرا کے مطابق منصوبے کے تحت پاکستان نے 300 میگاواٹ بجلی خریدنا تھی۔