اسلام آباد(نیوزڈیسک) ترکی کے ریاستی چینل ٹی آرٹی (ترکش ریڈیواینڈٹیلی ویژن کارپوریشن ) نے اپنے چینل کے لئے پاکستان میں انگریزی نشریات کے لئے صحافیوں سے رابطے شروع کردیئے ہیں ۔ٹی آرٹی ایک بین الاقوامی چینل ہے جس کامقصدالجزیرہ ،بی بی سی اورسی این این کے مخالف کے طورپرسامنے آناہے ۔اس سلسلے میں اس چینل کے نمائندے پاکستان میں انگریزی زبان پرعبوررکھنے والے صحافیوں سے رابطے کررہے ہیں ۔پاکستان کے موقعرانگریزی جریدے کی رپورٹ کے مطابق اس چینل نے اپنی نشریات کے لئے پاکستان کے کئی صحافیوں سے انٹرویوبھی کئے ہیں ۔اس سلسلے میں اس چینل کی ایک ٹیم اسلام آباد کے میریٹ میں ٹھہری ہوئی ہے جوکہ پاکستان کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کے انٹرویوبھی کررہی اورکئی اہم صحافیوں سے رابطے بھی کررہی ہے ۔اس چینل کی ٹیم کے دورہ کامقصدیہ ہے کہ اس کے پاس انگریزی زبان پرعبوررکھنے والے صحافیوں کی اچھی ٹیم ہوکیونکہ اس چینل کواپنے ملک میں انگریزی پرعبوررکھنے والے صحافیوں کی کمی کاسامناکرناپڑرہاہے ،اس سلسلے میں یہ ٹیم انگریزی زبان پرعبورکرنے والےاینکرپرسنز،رپورٹرز،نیوزکاسٹرز،پروڈوسرز،نیوزایڈیٹرزکے انٹرویوکرچکی ہے اورابھی تک مزید صحافیوں کے انٹرویوکئے جانے ہیں ۔