جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

لوگوں کو اعضاءعطیہ کرنے کی ترغیب دینا ہوگی‘ خواجہ سلمان رفیق کا اپنے اعضاءعطیہ کرنے کا اعلان

datetime 10  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک)مشیر وزیراعلی پنجاب برائے صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ پنجاب میں انسانی اعضاءکی پیوندکاری کے سٹیٹ آف دی آرٹ ادارے قائم کئے جارہے ہیں، شیخ زید ہسپتال میں جگر اور گردوں کی پیوندکاری کامیابی سے جاری ہے جبکہ پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ اینڈ ریسرچ انسٹیٹیوٹ کا پہلا فیز اگست 2017تک مکمل ہو جائے گا،گردے اور جگر کے مریضوں کو ٹرانسپلانٹ کی ضرورت ہوتی ہے جس کے لئے ضروری ہے کہ لوگوں کو اپنے اعضاءعطیہ کرنے کی ترغیب دی جائے تاکہ ہزاروں لوگوں کی جانیں بچائی جاسکیں۔ انہوں نے یہ بات فلیٹیز ہوٹل میں شیخ زیدہسپتال لاہور کے زیراہتمام انسانی اعضاءکی پیوندکاری کے بارے دو روزہ کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ افتتاحی تقریب میں سیکرٹری ہیلتھ جواد رفیق ملک ، سینیٹر غوث محمد، پی کے ایل آئی کے چیئرمین پروفیسر سعید اختر ، چیئرمین شیخ زید ہسپتال پروفیسر فرید احمد خان، پروفیسر حافظ اشرف شہزاد، ڈاکٹر طارق بنگش، ڈاکٹرعامر لطیف، ڈین چلڈرن ہسپتال پروفیسر مسعود صادق، پرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسر خالد محمود کے علاوہ سینئرڈاکٹرز اور طبی ماہرین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔اس موقعہ پر خواجہ سلمان رفیق نے اپنے اعضاءعطیہ کرنے کا بھی اعلان کیا۔چیئرمین شیخ زید ہسپتال پروفیسر فرید احمد خان نے کہا کہ پاکستان میں آنکھوں کی پیوندکاری کے لئے قرنیہ سری لنکاسے آتے ہیںاور سری لنکا کے لوگوں کے عطیات سے پاکستان کے سینکڑوں نابینا افراد کی دنیا روشن ہوچکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں گردے اور جگر کی پیوندکاری کے منتظر مریضوں کی تعداد بہت زیادہ ہے جن کے لئے نئے انسٹیٹیوٹ قائم کرنے کے ساتھ ساتھ لوگوں میں آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے تاکہ وہ اپنے عزیز و اقارب کی جان بچانے کے لئے اعضاءعطیہ کرنے کی طرف راغب ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ گردے کے مریضوں کا ڈائلسسز ایک عارضی علاج ہے تاکہ گردے کا عطیہ ملنے تک مریض کی جان بچائی جاسکے لیکن اس مسئلہ کا حل گردے کی پیوندکاری ہی ہے جس کے لئے ضروری ہے کہ لوگ اپنے عزیز اقارب کو گردے کا عطیہ دیں۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ وزیراعلی محمد شہباز شریف کی ہدایت پر بیدیاں روڈ پر کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹیٹیوٹ کی تعمیر کا کام شروع ہوچکا ہے ۔علاوہ ازیں لاہور میں انسٹیٹیوٹ آف بلڈڈیزیز اینڈ بون میروٹرانسپلانٹ بھی قائم کیا جارہا ہے جس پر تین ارب روپے لاگت آئے گی جبکہ چلڈرن ہسپتال میں بون میرو ٹرانسپلانٹ سینٹر بھی آئندہ سال تک کام شروع کردے گا جس سے تھیلیسیمیا اور خون کے سرطان میں مبتلا بچوں کو بون میرو ٹرانسپلانٹ کی سہولت میسر آجائے گی۔انہوں نے کہا کہ آرگن ٹرانسپلانٹ کے بارے دو روزہ سیمینار میں تیار ہونے والی سفارشات ایسے ادارے قائم کرنے کے لئے حکومت کی راہنمائی کے کام آئیں گی۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…