پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

ایاز صادق نے عملی سیاست کا آغاز 1997ءمیں کیا، فروری 2001ءمیں مسلم لیگ ن میں شامل ہوئے

datetime 10  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) دوسری بار منتخب سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا تعلق لاہور کے کاروباری خاندان سے ہے۔ ان کے دادا 1960 ءکی دہائی میں لاہور کے ڈپٹی میئر رہ چکے ہیں۔ ان کے خاندان نے لاہور میں پہلا مسلم گرلز سکول قائم کیا سردار ٹرسٹ آئی ہسپتال لاہور میں قائم کیا۔ سردار ایاز صادق کے دادا سردار محمد نے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی ہمشیرہ فاطمہ جناح کی جدوجہد میں ان کا بھرپور ساتھ دیا تھا۔ ایاز صادق کی شادی 1977ءمیں سماجی کارکن ریما اعجاز سے ہوئی جو جسٹس (ر) سردار محمد اقبال کی دختر ہیں۔ سردار ایاز صادق نے ایچی سن کالج لاہور سے تعلیم حاصل کی، ہیلے کالج ا?ف کامرس سے بیچلر ان کامرس کی ڈگری لی۔ وہ اپنے کالج کی ہاکی اور کرکٹ کی ٹیموں کے ممبر رہے، لاہور جونیئر ٹیبل ٹینس کے چیمپئین بھی رہے ہیں۔ انہوں نے عملی سیاست کا آغاز 1997ءسے کیا فروری 2001ءمیں مسلم لیگ (ن) میں باضابطہ شمولیت اختیار کی۔ 2002ءمیں سابق صدر پرویز مشرف کے دور میں وہ پہلی بار قومی اور صوبائی اسمبلی کے رکن بنے۔ اس حلقہ سے 2008ءمیں بھی کامیابی حاصل کی 2013ءکے عام انتخابات کے بعد انہوں نے چوتھی بار کامیابی حاصل کی ہے جبکہ وہ دوسری بار قومی اسمبلی کے سپیکر منتخب ہوئے ہیں۔ وہ پارلیمنٹ کی تاریخ میں پہلی بار ایک ہی حکومت کے دور اقتدار میں دوبار منتخب ہونے والے سپیکر بن گئے۔
دیکھئے شیریں مزاری کی بیٹی نے پی ٹی آئی کو کس طرح بدنام کر کے رکھ دیا

مزید پڑھئیے:ذولفقار مرزا کے ایان علی اور آصف زرداری کے بارے میں تہلکہ خیز انکشافات

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…