پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

ذوالفقار مرزا کو نظر بند کرنے پر غور

datetime 10  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک) پاکستان کے جنوبی صوبہ سندھ کی صوبائی حکومت بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے دوران ذوالفقار مرزا کو گھر میں نظر بند کرنے پر غور کررہی ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیر داخلہ سندھ کو ایم پی او کے تحت 19 نومبر کو ہونیوالے بلدیاتی انتخابات کے دوران نظر بند کیاجاسکتاہے ۔ ذوالفقار مرزا سے بلدیاتی انتخابات کے دوران امن وامان کی صورتحال خراب ہوسکتی ہے ۔ جس کے باعث یہ فیصلہ کیاگیا ہے ۔ ذوالفقار مرزا نے کہا تھا کہ وہ بلدیاتی انتخابات میں بدین میں کسی کوبدمعاشی نہیں کرنے دینگے ، اس سے قبل بھی ذوالفقار مرزا نے مقدمہ درج کرنے پر پولیس اسٹیشن پر دھاوا بول دیاتھا۔بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے دوران خیر پور میں دوگروپوں میں فائرنگ سے بارہ افراد ہلاک ہوگئے تھے ، سندھ حکومت اس طرح کے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے اقدامات کررہی ہے ۔ سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور ذوالفقار مرزا کی اہلیہ فہمیدہ مرزا نے اسمبلی میں خطاب کے دوران کہا کہ صوبائی حکومت بدین میں قبل ازانتخابات دھاندلی میں ملوث ہے اور صوبائی مشینری استعمال کی جارہی ہے ۔
دیکھئے شیریں مزاری کی بیٹی نے پی ٹی آئی کو کس طرح بدنام کر کے رکھ دیا

مزید پڑھئیے:ذولفقار مرزا کے ایان علی اور آصف زرداری کے بارے میں تہلکہ خیز انکشافات

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…