منگل‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2025 

زلزلہ متاثرین کی نظریں حکومت کی طرف ہیں

datetime 10  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) خورشید شاہ نے کہا کہ زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں لوگ کھلے آسمان تلے بیٹھنے پر مجبور ہیں ۔زلزلہ متاثرین کی نظریں حکمرانوں کی طرف ہیں ، وہاں سردی سے ایک بچہ بھی مرا تو ذمہ دار حکومت ہوگی ۔ڈپٹی اسپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو قائد حزب اختلاف نے اسمبلی اراکین کی توجی زلزلہ متاثرین کی طرف کراتے ہوئے کہا کہ یہاں تو ہیٹر بھی چل گئے ، زلزلہ زدہ علاقوں میں لوگ شدید مشکل میں ہیں کسی صوبے کا وزیراعلیٰ ایک رات پشاور کی ٹھنڈ میں بیٹھ کر دکھائے تب اسے احساس ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ یہ سمجھتے ہیں ایک دوشہروں میں ترقی ہوگئی توسب ٹھیک ہے کراچی ، لاہور میں ترقی ہوجائے توپورے ملک کو خوشحالی نہیں کہہ سکتے ، پی پی کو برا بھلا کہا گیا ، ہم نے عوام کے فیصلے پر سرتسلیم خم کیا ، سوات آپریشن کے متاثرین کو تین ماہ میں بحال کردیا۔خورشید شاہ نے کہا کہ وزیراعظم زلزلہ زدہ علاقوں میں تین دن کیمپ لگائیں ، دیکھیں کیسے مسائل حل ہوتے ہیں ، اورنج ٹرین یا موٹروے سے کیاہوگا، نند ی پور ، ائیر پورٹ ودیگر پراجیکٹس میں اربوں روپے ڈوب جاتے ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں ، ایمرجنسی لگا کر تمام پراجیکٹ بند کیے جائیں ، حکومت اشتہارات کی رقم وہاں خرچ کرے ، دنیا ہنس رہی ہے کہ بھوکے ننگے لوگوں کی ترجیحات کیاہیں ، زلزلہ زدہ علاقوں پر توجہ دی جائے ، وہاں کے بچوں کا بھی حق ہے کہ انہیں لاہور جیسی سہولیات ملیں ، چترال سب پاکستان ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا حکومت بھی اپنے علاقوں پر توجہ دے ، اپوزیشن حاضر ہے جو تعاون بھی مانگیں کریں گے ۔
مزید پڑھئیے: ریحام نے طلاق کی وجہ کالا جادو قرار دے دیا

مزید پڑھئیے:ذولفقار مرزا کے ایان علی اور آصف زرداری کے بارے میں تہلکہ خیز انکشافات



کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…