اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر خان آج 3روزہ سرکاری دورہ پر سری لنکا روانہ ہوں گے۔ دورہ کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ سرمایہ کاری اور تجارت کو فروغ دینا ہے۔ ٹی ڈی اے پی کے ذرائع کے مطابق خرم دستگیر سری لنکا کے صدر اور وزیراعظم سے بھی ملاقاتیں کریں گے اور سرمایہ کاری کے حوالے سے سیمینار میں بھی شرکت کریں گے۔ کولمبو میں قیام کے دوران وزیر تجارت سری لنکا کے صدر میتھری پالا سیری سینا اور وزیراعظم رانیل ویکرمے سنگھے سے الگ الگ ملاقاتیں کریں گے۔ خرم دستگیر کے ہمراہ سیمنٹ، فارماسیوٹیکل، خوراک، چینی، شپنگ، کنسٹرکشن اور مینوفیکچرنگ سیکٹر کمپنیوں سمیت تاجروں پر مشتمل اعلیٰ سطح کا وفد بھی دورہ میں شامل ہے۔
مزید پڑھئیے: ریحام نے طلاق کی وجہ کالا جادو قرار دے دیا
مزید پڑھئیے:ذولفقار مرزا کے ایان علی اور آصف زرداری کے بارے میں تہلکہ خیز انکشافات