جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

ریاست بہار میں انتخابات ،غلط رپورٹنگ کرنے پر بھارتی چینل نے معافی مانگ لی

datetime 10  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دہلی(آن لائن) بھارتی ریاست بہار میں الیکشن کے روز اور اس سے قبل حکمراں جماعت بھارتی جنتا پارٹی کی واضح جیت دکھانے والے میڈیا نے بالاخر معافی مانگ لی۔ بھارتی میڈیا پاکستان کے خلاف تو جھوٹی خبریں دکھاتا رہتا ہے لیکن اب اس کی بوکھلاہٹ اپنے ہی ملک میں ہونے والے بہارالیکشن میں کھل کرسامنے آگئی، بہارالیکشن کے نتائج کی صبح بھارتی میڈیا مودی سرکار کو جیت کی خبریں دکھاتا رہا، بیشتر نامورچینلز اوراخبارات کے علاوہ اس پروپیگینڈے میں بھارتی ایجنسیوں کی ایگزٹ پول بھی پیش پیش رہی جس نے بھارتی جنتا پارٹی کی واضح برتری دکھا دی لیکن اپنی اس حرکت پربھارت کے ایک نجی ٹی وی نیو دہلی ٹی وی (این ڈی ٹی وی) کو معافی بھی مانگنا پڑگئی۔این ڈی ٹی وی کے بانی اور ایگزیکٹیو پرینائے رائے نے اس حوالے سے براہ راست معافی مانگتے ہوئے کہا کہ این ڈی ٹی وی 30 سال سے زائد عرصے سے انتخابات کی رپورٹنگ کر رہا ہے تاہم رواں سال انتخابات کے سروے کے حوالے سے برا رہا ہے جس کی مثال یونان، برطانیہ، اور ترکی کے انتخابات ہیں جن کے انتخابی پول کے نتائج غلط ثابت ہوئے جب کہ امریکی صدارتی الیکشن کے حوالے سے معتبر سمجھے جانے والے گیلپ سروے کے نتائج بھی غلط ثابت ہوئے ہیں اور ایک مرتبہ پھربھارت میں پول نتائج غلط ثابت ہوئے جسے بھرپور طریقے سے رپورٹ کیا گیا جس پر معافی چاہتے ہیں۔
مزید پڑھئیے: ریحام نے طلاق کی وجہ کالا جادو قرار دے دیا

مزید پڑھئیے:ذولفقار مرزا کے ایان علی اور آصف زرداری کے بارے میں تہلکہ خیز انکشافات



کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…