پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

اب آپ فیس بک پر محفوظ نہیں، تو جانیں ریکارڈ ڈیلیٹ کرنے کا طریقہ

datetime 10  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) ہم فیس بک پر جو کچھ بھی سرچ کرتے رہتے ہیں اس کی ہسٹری ویب سائٹ پر محفوظ ہوتی رہتی ہے۔ آپ نے جب کبھی کسی تصویر کو لائیک کیا ہو، کسی پوسٹ پر کوئی کمنٹ کیا ہو یا کسی بھی شخص یا چیز کے متعلق سرچ کیا ہو،فیس بک سب ویب سائٹ پر محفوظ رکھتا ہے اور آپ جب چاہیں دیکھ سکتے ہیں۔یہ تمام ہسٹری آپ کو ایکٹیوٹی لاگ(Activity Log)میں مل جائے گی۔ لیکن فیس بک صرف یہی نہیں کرتا بلکہ آپ کے روئیے پر بھی نظر رکھتا ہے کہ آپ کس طرح کی پوسٹ کر رہے ہیں، کس طرح کی پوسٹ لائیک کر رہے ہیں اور ان پر کمنٹس کر رہے ہیں۔ غرض گوگل کی طرح فیس بک بھی آپ کے ہر اقدام پر نظر رکھتا ہے۔ اس سب کے پیچھے فیس بک کا مقصد صرف آپ کو سرچ کرنے میں آسانی فراہم کرنا ہے۔آپ جو نام ایک بار سرچ کرتے ہیں وہ فیس بک اپنے پاس محفوظ کر لیتا ہے، دوسری بار جب کبھی آپ وہ نام دوبارہ سرچ کرنا چاہتے ہیں تو پہلا حرف درج کرنے پر ہی آپ کے سامنے نتائج آ جاتے ہیں اور آپ پورا نام درج کیے بغیر اپنے مطلوبہ پیج پر چلے جاتے ہیں۔ ایسے میں صرف اس بات کا احتمال ہوتا ہے کہ کوئی بھی شخص آپ کی اس ہسٹری تک رسائی حاصل کر سکتا ہے اور دیکھ سکتا ہے کہ آپ فیس بک پر کس وقت کیا کچھ کرتے رہے ہیں۔ آپ چاہیں تو اس ہسٹری کو ڈیلیٹ بھی کر سکتے ہیں یا پھر دوسروں کی اس تک رسائی ختم کر سکتے ہیں۔

مزید پڑھئیے: ریحام نے طلاق کی وجہ کالا جادو قرار دے دیا

مزید پڑھئیے:ذولفقار مرزا کے ایان علی اور آصف زرداری کے بارے میں تہلکہ خیز انکشافات



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…