اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) ابھی تک سائنس دانوں کو ایلین کے جہاز یعنی یو ایف او صرف خلاوو¿ں اور فضاو¿ں میں ہی نظر آرہے تھے اور کچھ لوگ تو اس پر کم ہی یقین کرتے تھے لیکن اب اسپین کے ایک دور دراز علاقے سے ملنے والے یو ایف او طرز کی چیز نے سائنس دانوں کو مشکلات میں ڈال دیا ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق اسپین کے دور دراز کے جنوب مشرقی علاقے موریکا میں 2 چرواہوں کو ایکا ایسا یو ایف او طرز کا پراسرارانڈے کی شکل کا ٹکڑا ملا ہے جس نے سائنس دانوں کو مشکل اور حیرت میں ڈال دیا ہے جب کہ ان چرواہوں کا ماننا تھا کہ شاید یہ ٹکڑا کسی جہاز سے گرا ہو۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اس علاقے میں گزشتہ 10 سال سے ناسا کی جانب سے بھی میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن کیا جارہا ہے جس سے اس بات کو تقویت ملتی ہے کہ ناسا نے بھی اس علاقے میں کچھ پر اسرار سرگرمیاں کا
نوٹس لیا ہے۔
مزید پڑھئیے: ریحام نے طلاق کی وجہ کالا جادو قرار دے دیا
اس پراسرار ٹکڑے کی اطلاع کے بعد اسپین کے سول گارڈ نے فوری طور پر عوامی سلامتی کے پیش نظر علاقے میں ایٹمی، ریڈیالوجی، بیکٹریل اور کیمیکل خدشات کے خوف سے ہنگامی حالت کا نفاذ کر کے ماہرین کو علاقے میں بھیج دیا اور اس ٹکڑے کو لیبارٹری لے جایا گیا جہاں لیب ٹیسٹ سے یہ بات ثابت ہوگئی کہ یہ ٹکڑا خلاسے ہی زمین پر گرا ہے۔واضح رہے کہ ایسا پہلی بار نہیں ہوا بلکہ چند سال قبل ایسا ہی ایک ٹکڑا برازیل اورآسٹریلیا کے علاقوں سے بھی ملا تھا۔
مزید پڑھئیے:ذولفقار مرزا کے ایان علی اور آصف زرداری کے بارے میں تہلکہ خیز انکشافات