اسلام آباد(نیوز ڈیسک )گزشتہ چند ماہ میں فیس بک نے حیرت انگیز سہولیات پیش کرنے کے بعد اب ورچول ریئلیٹی (مجازی حقیقت) پر مبنی ایک ایسے نئے فیچر پر کام شروع کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے ذریعے صارف خود کو ٹیلی پورٹر کے ذریعے مجازی طور پر کسی بھی ماحول میں پہنچاسکیں گے۔ڈبلن میں ہونے والے ایک اجلاس میں فیس بک کے چیف ٹیکنالوجی آفیسر مائیک شرو¿فر نے ایک پریس کانفرنس میں اپنے منصوبے کا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ جغرافیہ اور علاقائی حد بندیوں کو نظر انداز کرتے ہوئے اس سسٹم کے ذریعے آپ کہیں بھی پہنچ سکیں گے۔ اگرچہ یہ اسٹار ٹریک فلموں کی طرح ممکن نہ ہوگا جس میں لوگ حقیقی طور پر ایک جگہ سے ٹیلی پورٹ ہوکر دوسری جگہ منتقل ہوتے تھے، کیونکہ اس میں فیس بک استعمال کرنے والے صرف مجازی طور پر ہی اس کا احساس کرسکیں گے لیکن اس کے مناظر بہت حد تک حقیقی دنیا جیسے ہوں گے اور صارف خود اپنی دنیا بھی بناسکیں گے جسے دوسرے لوگ بھی دیکھ سکیں گے۔اگرچہ فیس بک نے اپنے اس منصوبے پر کام شروع کیا ہے لیکن اس میں سر پر پہنا جانے والا ہیلمٹ ’ آکیولس‘ اہم کردار ادا کرے گا اور یہ کمپنی 2 ارب ڈالر کے عوض فیس بک نے خرید لی ہے اور اس کی پہلی پراڈکٹ 2016 میں مارکیٹ میں پیش کی جائے گی۔ واضح رہے کہ آکیولس گیم کھیلنے کے لیے بنایا گیا تھا۔ لیکن اب فیس بک سے جڑنے کے بعد اس میں لوگ تھری ڈی ماحول میں اپنی دنیا آپ تیارکرسکیں گے اور ایک دوسرے کے بنائے ہوئے منظر میں داخل ہوسکیں گے یہاں تک کہ انہیں اپنا ہاتھ اور پیربھی دکھائی دیں گے لیکن یہ سب کچھ ایک ہیلمٹ کے اندر ہی ہوگا۔اسی طرح تاج محل یا موہن جو دڑو کے مجازی ماحول میں لوگ وہاں پہنچ کر گھوم پھر سکیں گے اور چیزوں کو تھری ڈی ماحول میں دیکھ سکیں گے۔
مزید پڑھئیے: ریحام نے طلاق کی وجہ کالا جادو قرار دے دیا
مزید پڑھئیے:ذولفقار مرزا کے ایان علی اور آصف زرداری کے بارے میں تہلکہ خیز انکشافات