اکوڑہ خٹک(نیوز ڈیسک)اکوڑہ خٹک کے علاقے خوشحال گڑھ میں نئی نویلی دلہن کو قتل کردیا گیا ، پولیس نے مقتول لڑکی کے شوہر کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔پولیس کے مطابق، اکوڑہ خٹک کی رہائشی مدینہ بی بی کی ایک ماہ قبل عمران سے شادی ہوئی تھی ، اس دوران شوہر سے جھگڑے کے بعد مدینہ بی بی ناراض ہو کر میکے چلی گئی ، تاہم جرگے کے کہنے پر اس کی ماں نے مدینہ بی بی کو دوبارہ شوہر کے گھر بھیج دیا، جہاں ایک بار پھر جھگڑا ہونے پر عمران نے فائرنگ کرکے اسے ہلاک کردیا۔پولیس نے مدینہ بی بی کی رپورٹ پر عمران کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے ، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تفتیش کی جارہی ہے
مزید پڑھئیے: ریحام نے طلاق کی وجہ کالا جادو قرار دے دیا
مزید پڑھئیے:ذولفقار مرزا کے ایان علی اور آصف زرداری کے بارے میں تہلکہ خیز انکشافات