جمعہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2025 

’’ہم مودی کا خیرمقدم نہیں کرتے‘‘ لندن میں برطانوی پارلیمان کی عمارت پر نعرہ لکھ دیا گیا

datetime 10  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوز ڈیسک)لندن میں برطانوی پارلیمان کی عمارت پر مودی کے خلاف نعرہ لکھ دیا گیا۔ عمارت پر بنائی گئی مودی کی لیزر تصویر پر تحریر تھا’’ہم مودی کا خیرمقدم نہیں کرتے‘‘۔لندن میں اتوار کی شب بگ بین کیقریب واقع برطانوی پارلیمنٹ کی عمارت پر تحریر تھا ’’ ہم مودی کا خیرمقدم نہیں کرتے‘‘۔ اس نعرے کے نیچے لیزر لائٹ سے مودی کی ایک تصویربنائی گئی تھی۔ جس میں مودی ایک ہاتھ میں تلوار اور ایک ہاتھ میں ہندو عقیدے کا ایک نمایاں نشان تھامے ہوئے تھے۔تصویر پر یہ نشان اس طرح بنایا گیا ہے کہ یہ ہٹلر کا امتیازی نشان سواستیکا سیبھی مل رہا ہے۔ تصویر کے ایک کنارے پر اسے بنانے والے آواز گروپ کا نام لکھا تھا۔ ساؤ تھ ایشیا سالیڈیریٹی گروپ کے ایک ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ تصویر مودی اور آر ایس ایس کے فاشسٹ نظریات کی عکاس ہے، اور یہ تصویر انکی ہٹلرانہ سوچ کو بھی ظاہر کرتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 12 نومبرکو ڈاؤ ننگ اسٹریٹ اور 13 نومبر کو ویمبلے سٹریٹ پر مظاہرہ کیا جائے گا۔

مزید پڑھئیے: ریحام نے طلاق کی وجہ کالا جادو قرار دے دیا

مزید پڑھئیے:ذولفقار مرزا کے ایان علی اور آصف زرداری کے بارے میں تہلکہ خیز انکشافات

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…