برسلز(نیوز ڈیسک)بلجیئم کی عدالت نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک کو ایسے افراد کی کھوج روکنے کے لیے 48 گھنٹوں کو وقت دیا ہے، جو فیس بک کے صارف نہیں ہیں۔فیس بک کا کہنا ہے کہ عدالت کا یہ حکم ’کوکی‘ کے بارے میں ہیں، جیسے پانچ سال تک استعمال کیا گیا۔ فیس بک کا کہنا ہے کہ وہ فیصلے کے خلاف اپیل دائرکرے گی۔اگر کوئی بھی انٹرنیٹ استعمال کرنے والا صارف فیس بک کا پیج کھولے تو ’کوکی‘ انسٹال ہو جاتا ہے۔عدالت کا کہنا ہے کہ فیس بک کو کسی بھی شخص کی معلومات لینے سے قبل اْس کی اجازت لینی چاہیے۔عدالت کے فیصلے کے مطابق ’ذاتی معلومات سے متعلق بیلجیئم کے قانون کے تحت فیس بک کے لیے ضروری ہے کہ وہ انٹرنیٹ صارفین کی اجازت سے اْن کی ذاتی معلومات حاصل کرے۔‘اگر فیس بک عدالت کے فیصلے پر عمل درآمد نہیں کرے گا تو اْسے یومیہ 25 ہزار یورو تک جرمانہ ہو سکتا ہے۔کوکی ایک ایسے فائل جو اس چیز کا ریکارڈ رکھتی ہے کہ کیا صارف اس ویب سائٹ پر پہلی بار آیا ہے؟اس کے ذریعے سائٹ پر آنے والی صارف کی سرگرمیوں کا جائزہ لیا جا سکتا ہے، جیسے وہ کتنی دیر سائٹ پر موجود رہا، اْس نے کن چیزوں کو کلک کیا۔فیس بک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ’ہم نے پانچ سال سے زیادہ عرصے کے دوران ڈٹرا کوکی کا استعمال کیا تاکہ دنیا بھر میں ڈیڑھ ارب افراد کو محفوظ بنایا جا سکے۔‘
مزید پڑھئیے: ریحام نے طلاق کی وجہ کالا جادو قرار دے دیا
مزید پڑھئیے:ذولفقار مرزا کے ایان علی اور آصف زرداری کے بارے میں تہلکہ خیز انکشافات