منگل‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2025 

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ 154 لودھراں میں ضمنی انتخاب کرانے کے لئے شیڈول جاری کر دیا 23,دسمبر کو پولنگ ہوگی

datetime 9  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے لودھراں میں ضمنی انتخاب کرانے کے لئے شیڈول جاری کر دیا ہے 23دسمبر کو پولنگ ہوگی ۔ شیڈول کے مطابق امیدوار 19 سے 20 نومبر تک اپنے کاغذات نامزدگی داخل کرا سکتے ہیں جبکہ کاغذات کی جانچ پڑتال 26 اور 27 نومبر کو ہوگی۔ امیدوار ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف ٹربیونلز میں اپنی اپیلیں 30 نومبر تک داخل کرا سکتے ہیں۔ ٹربیونلز 4 دسمبر تک اپیلوں پر فیصلہ کریں گے۔ امیدوار 7 دسمبر تک اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے سکتے ہیں اور 8 دسمبر کو امیدواروں کی حتمی فہرست شائع کی جائے گی۔ دریں اثناءالیکشن کمیشن نے انتخابات کے انعقاد کے لئے ضلعی ریٹرننگ افسر، ریٹرننگ افسر اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران کی بھی تقرری کی ہے۔دوسری جانب الیکشن کمیشن نے صوبہ سندھ کی یونین کونسلوں، یونین کمیٹیوں اور کمیٹیوں کے انتخابات 14 نومبر کو دوبارہ کرانے کے لئے شیڈول جاری کیا ہے جہاں انتخابی عمل بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلہ میں 31 اکتوبر کو ختم ہوا تھا۔ الیکشن کمیشن نے انتخابات کے انعقاد کے لئے سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013ءکی سیکشن 34 کے تحت آرڈرز جاری کئے ہیں۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق دوبارہ انتخابات گھوٹکی، خیرپور، جیکب آباد، قمبر شہداد کوٹ میں ہوں گے۔ انتخابات مختلف وجوہات کی بناءپر ملتوی ہوئے تھے جن میں تصادم، بیلٹ پیپرز کی عدم موجودگی اور عدالتی معاملات شامل ہیں۔



کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…