لاہور(آن لائن)پاکستان تحریک انصاف نے صوبہ پنجاب میں عام الیکشن اور ضمنی انتخابات کے بعد میڈیا پر حکومت کے خلاف بیان بازی کی حکمت عملی تبدیل کرتے ہوئے ”دھاندلی“ کی جگہ” فراڈ“ کا لفظ استعمال کرنا شروع کر دیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کی مرکز ی قیادت کی طرف سے مقامی نمائندوں اور تحصیل و اضلاع کی قیادت کو ’لفظ”دھاندلی“ کہنے سے روک دیا ہے تاہم اس کی جگہ پر ”فراڈ“ کا لفظ استعمال کرنے کی اشارہ دیا ہے۔