لاہور(نیوزڈیسک) اگرچہ مارکیٹ میں سمارٹ فونزمعقول سائز کی سکرین میں دستیاب ہیں اور بڑی سکرین ہونے کے بعد صارفین کو ٹائپنگ کرنے میں کم ہی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ سمارٹ فونز بنانے والی کمپنیاں صارفین کے موبائل فون استعمال کرنے کو مزیدسہل بنانے کیلئے نت نئی اپلیکشینز بناتی رہتی ہیں۔اسی ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے ایپل صارفین کیلئے ’Siri‘ نامی اپلیکشن آئی متعارف کرائی گئی تھی جس نے آئی فون، آئی پیڈ صارفین کی زندگی کو نہایت آسان بنا دیا۔اب اس اپلیکیشن کے نئے ورڑن سے آئی او ایس 9 کے صارفین بھی اپنے آئی پیڈ ، آئی فون پر مستفید ہو رہے ہیں۔ آپ کواس ایپلیکشن کو ایکٹیویٹ کرنے کیلئے صرف ’ Hey Siri‘کے الفاظ کی ادا کرنا ہوتے ہیں۔اگرچہ اس ایپ میں معمولی سی خامیاں بھی موجود ہیں جیسا کہ آپ کے فون کا انٹرنیٹ سے منسلک ہونا ضروری ہے لیکن مجموعی طور پر اس کی افادیت عوام میں خوب پذیرائی حاصل کر رہی ہے۔ آےئے آپ کو آئی او ایس 9سیری کے کچھ ایسے فیچرز بتاتے ہیں جن سے شاید آپ اس سے قبل لا علم تھے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں