منگل‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2025 

ایاز صادق کی حمایت، پیپلزپارٹی نے اپنے ہی اعلان کی نفی کر دی

datetime 9  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی نے پاکستان مسلم لیگ (ن) سے مفاہمت کی پالیسی کے خاتمے کے باوجودقومی اسمبلی میں سپیکر کے لئے ایاز صادق کی حمایت کر کے اپنے ہی اعلان کی نفی کر دی ہے اس حوالے سے پیپلزپارٹی کے اکثر رہنماﺅں میں تشویش پائی جاتی ہے کہ ایاز صادق کی حمایت پیپلزپارٹی کے اپنے ہی کیے گئے فیصلے کی خلاف ورزی ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی نے کئی مرتبہ مفاہمت کی پالیسی ترک کرنے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ اب فرینڈلی اپوزیشن نہیں ہو گی بلکہ حقیقی اپوزیشن کی جائے گی۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماﺅں کو نیب کی طرف سے بہت سارے کیسوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اس وجہ سے پاکستان پیپلزپارٹی نے مفاہمت کی پالیسی ختم کرنے کا کئی بار اعلان کیا ہے لیکن سپیکر قومی اسمبلی کے لئے پاکستان پیپلزپارٹی نے پھر اپنے کئے ہوئے اعلان سے انحراف کیا ہے ۔ ایاز صادق کی حمایت کے اعلان کے بعد جب پاکستان پیپلزپارٹی کی سینیٹر روبینہ خالد سے آن لائن کی طرف سے رابطہ کیا گیا تو انوہں نے بتایا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ایک اچھے انسان ہیں اس لئے ہم ان کی حمایت کر رہے ہیں اور پاکستان مسلم لیگ (ن) سے مفاہمت کی پالیسی کے خاتمے پر ہم قائم ہیں صرف ایاز صادق ایک اچھے انسان ہونے کی وجہ سے ان کی حمایت کی جا رہی ہے دوسری طرف ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے اکثر رہنما اس فیصلے سے خوش نہیں ہیں کیونکہ وہ چاہتے ہیں کہ اگر پارٹی نے مفاہمت کی پالیسی کا خاتمہ کر دیا ہے تو پھر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کی حمایت کرنے کی کیا ضرورت ہے بلکہ پاکستان پیپلزپارٹی کو دوسری اپوزیشن جماعتوں سے مل کر اپنا امیدوار لانا چاہئے تھا اس فیصلے سے پیپلزپارٹی کے جیالوں کی دل آزاری ہوئی ہے ۔
مزید پڑھئیے: کیا عمران خان تیسری شادی کرنے والے ہیں ؟ سینئر اینکر کا دلچسپ جواب
مزید پڑھئیے: آسف علی زرداری اگلے اتوار گرفتار ہونے والے ہیں، ایک سینئر اینکر کا انکشاف



کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…