پٹنہ (نیوزڈیسک)بھارتی شمالی ریاست بہار میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی شکست کے بعد مختلف سیاسی رہنماﺅں نے دلچسپ تبصروں پر مبنی ٹوئٹ جاری کئے جنہیں سوشل میڈیا پردلچسپی کے ساتھ بار بار شیئر کیا جاتا رہا ۔ان پیغامات میں مقبوضہ کشمیر کے سابق کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ عمرعبد اللہ کا کہنا تھا کہ بی جے پی والے کہتے تھے کہ ان کی شکست پر پاکستان میں کریکر چھوڑے جائیں گے لگتا ہے کہ ان کریکرز کا دھواں ریاست بہار میں پہنچ گیا ہے۔گبھر سنگھ نے کہاکہ ان انتخابات میں گائے نے چارا نہیں کھایا بلکہ چارہ ہی گائے کو کھا گیا ہے ۔شبیر احمد نے کہاکہ مختلف چینلز نے مختلف نتائج دیکر قوم کو پریشان کر دیا ۔بھرت بھوشن نے اپنے ٹوئٹ میں ایک تصویر دی اور لکھا کہ دو احمق اور ایک گائے کو شکست ہوگئی ہے ۔حسن زیدی نے ایک فلمی تصویر جاری کی جس پر ایک بار پھر گھائل لکھا ہوا تھا اور اسے شکست کے بعد بی جے پی کا پہلا پوسٹر قرار دیا گیا ۔ایک اور شخص ہریندر بویجہ نے لکھا کہ میں پاکستان کے بارے میں نہیں جانتا لیکن بھارت میں بہت بڑی تعداد میں کریکرز کی آوازیں سن رہا ہوں ۔نریندر مودی نے بھی ٹوئٹ جاری کیا جس میں انہوںنے نتیش کمار اور دیگر کو کامیابی پر مبارکباد دی ۔