منگل‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2025 

نواز شریف فوج کو راستہ دے رہے ہیں -لیگی رہنما نے بڑے بڑے دعوے کردیئے

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک) سابق نائب وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ق) کے سینئر رہنما چوہدری پرویز الہی نے وزیر اعظم کے دورہِ امریکا کو ناکام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کا حالیہ دورہ صرف ایک فوٹو سیشن تھا اور اصل دورہ آرمی چیف کا ہوگا، وزیر اعظم تین سال سے معاملات میں فوج کواسپیس دے رہے ہیں۔ایک انٹرویو میں انہوںنے کہاکہ مشترکہ اعلامیے میں بھارت کا ذکر کرنے سے دورہ کامیاب نہیں ہوتا اور بہت کوشش کے بعد اس میں مسئلہِ کشمیر کا ذکر کیا گیا۔پرویز الہٰی نے مسلم لیگ (ن) کی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کی نظریں فوج پر مرکوز ہیں جس کی وجہ نواز شریف ہیں جو بطور وزیر اعظم کارکردگی نہیں دکھا رہے۔دہشت گردی کی مسئلے پر بات کرتے ہوئے مسلم لیگ (ق) کے رہنما نے کہا کہ حکومت صرف کراچی کی طرف دیکھ رہی ہے تاہم اگر اسی طرح کی کارروائیاں پنجاب میں کی جائیں تو خود حکمران ہی مجرم نکلیں۔اس موقع پر انہوں نے یہ الزام عائد کیا کہ 2008ءکے الیکشن میں دھاندلی کی گئی جس میں امریکا ملوث تھا۔سابق نائب وزیراعظم نے کہاکہ امریکا چاہتا تھا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت آئے امریکی عہدار جو بائیڈن اور جان کیری نے واضح کیا تھا کہ اگر انتخابات میں ق لیگ جیتی تو وہ اسے تسلیم نہیں کریں گے۔گفتگو کے دوران انہوں نے سابق چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری پر بھی سیاسی فائدے اٹھانے کا الزام عائد کیا۔انہوں نے قرار دیا کہ ارسلان افتخار کی نوکری کے پیچھے ایک سیاسی مقصد تھا، افتخار چوہدری کو خوش کرنا ضروری تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…