راولپنڈی (نیوزڈیسک)آرمی چیف جنرل راحیل شریف 15 نومبر سے امریکا کا 6 روزہ سرکاری دورہ کریں گے ¾ دورے کے دوران آرمی چیف امریکا کی سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف 15 نومبر سے 20 نومبر تک امریکا کا سرکاری دورہ کریں گے، دورے کے دروان افغانستان کی صورتحال اور دہشتگردی کے خلاف جنگ پر بات چیت کی جائےگی۔آرمی چیف دورے کے دوران تھمپا میں موجود امریکی سنٹرل کمانڈ کا دورہ کریں گے اور سینٹ کام چیف جنرل لائیڈ جے آسٹین سے ملاقات کریں گے۔ نجی ٹی وی کے مطابق آرمی چیف کی امریکی محکمہ دفاع پینٹاگان میں بھی اہم ملاقاتیں طے ہیں ¾ جنرل راحیل شریف سینٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کو آپریشن ضرب عضب اور افغانستان میں قیام امن کے حوالے سے پاکستان کی کاوشوں بارے اگاہ کریں گے۔