جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

2015 ءکے آخر تک دس لاکھ لوگوں کو گھر فراہم نہ کرسکا تو مونچھیں مونڈوا دوںگا، اہم ملک کے صدر کا دلچسپ اعلان

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراکس(این این آئی)وینزویلا کے صدر نیکولاس مدورو نے کہا ہے کہ اگر ان کی حکومت 2015 ءکے آخر تک دس لاکھ لوگوں کو گھر فراہم کرنے کا وعدہ پورا نہ کرسکے تو وہ مونچھیں مونڈ دیں گے۔اطلاعات کے مطابق وینزویلا کے نوجوان صدر نے ایک بیان میں کہا کہ انہوں نے عوام سے وعدہ کیا ہے کہ 31 دسمبر 2015ءتک دس لاکھ بے گھر لوگوں کو رہائش فراہم کریں گے۔ اگر وہ اپنے وعدہ پورا کرنے میں ناکام رہتے ہیں تو اس کی سزا کے طور پراپنی مونچھیں مونڈ دیں گے تاکہ سب کو پتا چل جائے میں ایک بدعہد صدر ہوں جو عوام سے کیے وعدے پورے نہیں کرسکتا۔خیال رہے کہ 2010ءکے سیلاب کے نتیجے میں وینزویلا میں ہزاروں خاندان گھروں سے محروم ہو گئے تھے۔ سابق صدر آنجہانی ہوگو شاویز نے بھی بے گھر لوگوں کو رہائش فراہم کرنے کا عہد کیا تھا۔ اپنے وعدے کے مطابق 2013ءمیں انہوں نے تین ملین لوگوں کو مکان فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا مگر 8 لاکھ لوگوں کو گھر دے پائے تھے۔موجودہ صدر مدورو نے چھ دسمبر کو ہونے والے پارلیمانی انتخابات سے قبل یہ بیان دیا ہے جس میں انہوں نے وینزویلا کے بے گھر لوگوں کو رہائش مہیا کرنے کا اعلان کیا ہے۔ تیل کی قیمتوں میں کمی نے وینزویلا کو بھی متاثر کیا ہے۔ عالمی منڈی میں تیل کی قیمقوں میں کمی نے وینزویلا کے سماجی بہبود کے بجٹ کو صفرکردیا ہے۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…