لاہور(نیوزڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر و وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کی سربراہی میں مسلم لیگ ن کا لوکل باڈیز بورڈ تشکیل دے دیاگیا ہے جو پنجا ب کے پہلے مرحلے میں بارہ اضلاع میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے آئندہ مرحلہ برائے انتخاب لارڈ میئر ڈپٹی لارڈ میئر، ڈپٹی میئرز ، چیئرمین و وائس چیئرمین ضلع کونسل، چیئرمین و وائس چیئرمین میونسپل کارپوریشن اورمخصوص نشستوں کے لئے موزوں امیدواروں کا فیصلہ کرے گا وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف اور پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر کی سربراہی میں تشکیل دیاجانے والا لوکل باڈیز بورڈ امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کرے گا پارٹی کی طرف سے جاری کردہ فارم آج بروز سوموار سے ویب سائٹ پر دستیاب ہوگا جسے ڈاﺅن لوڈ کرکے استعمال کیاجاسکے گا پاکستان مسلم لیگ ن کے ترجمان نے کہا ہے کہ تمام اہل امیدوار اپنے کوائف کے ساتھ پارٹی کی طرف سے جاری کردہ فارم پر مسلم لیگ ن کے مرکزی دفتر 180 ایچ ماڈل ٹاﺅن لاہورمیں درخواستیں جمع کرائیںگے۔۔