کوئٹہ(نیوزڈیسک)ضلع خضدار گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے ، لوگوں نے کلمہ کا ورد شروع کردیا ۔ اتوار کی شب 8بجے خضدار و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔خضدار، باغبانہ ، ساسول،زیدی، کرخ، مولہ سمیت سندھ و بلوچستان کی بارڈر تک زلزلے کے جھٹکے محسو س کئے گئے ۔ جس کی وجہ سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔زلزلہ پیماکے مطابق خضدار اور گردو نواح میں زلزلے کی شدت 4.9ریکارڈ کی گئی۔ریکٹر اسکیل کے مطابق زلزلے کی زیر زمین گہرائی 40کلومیٹر تھی ۔خوف کے باعث بڑی تعداد میں لوگ گھروں سے باہر رات گئے تک بیٹھے رہے۔