پیرمحل (نیوزڈیسک) پانچ دفعہ بطور ممبر پنجاب اسمبلی منتخب ہونے والے ایم پی اے مخدوم سید علی رضا شاہ وفات پاگئے نماز جنازہ چک 762گ ب ناصر نگر سندھیلیانوالی میں صبح دس بجے ان کی رہائش گاہ پر اداکی جائے گی۔ تفصیل کے مطابق موضع ناصر نگر سندھلیانوالی کے رہائشی ایم پی اے مخدوم سید علی رضا شاہ وفات پاگئے۔ مرحوم پاکستان مسلم لیگ ن کے ٹکٹ سے ممبر پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے جو پانچ مرتبہ ایم پی اے منتخب ہونے کے ساتھ ساتھ چیئرمین ضلع کونسل فیصل آباد کے عہدے پر بھی فائز رہے 1993 ءمیں 32819ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی 2002میں 23965ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی 2008میں 24120ووٹ لے کر ایم پی اے بنے 2013میں 54ہزار سے زائد ووٹ لے کر ایم پی اے منتخب ہوئے ایک دفعہ ان کابیٹا سید حسنین رضا شاہ ایم پی اے بنا مرحوم سدابہار سیاستدان کے طورپر جانے جاتے تھے جنہوںنے پاکستان مسلم لیگ ن ، قاف لیگ ، پیپلزپارٹی سمیت آزاد امیدوار کی حیثیت سے بطور ایم پی اے کامیاب ہوکر پی پی 89میں اپنا سیاسی سفر جاری رکھا مرحوم پیر ناصر الدین شاہ جاگیر دار آنریری مجسٹریٹ کے اکلوتے بیٹے تھے جنہوںنے پی پی 89میں اپنی سیاسی بصیرت کی بدولت کامیابیوں کا سفر جاری رکھا جنہوںنے اپنی سیاست کا آغاز چیئرمین ضلع کونسل فیصل آباد بن کر کیا ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ بننے پر مرحوم کافی عرصہ سے لاہور میں علیل رہائش پذیر تھے مخدوم سید رضا شاہ کی وفات سے علاقہ ایک زیرک سیاستدان سے محروم ہوگیا مرحوم کی نماز جنازہ چک 762گ ب ناصر نگر سندھیلیانوالی میں صبح دس بجے ان کی رہائش گاہ پر اداکی جائے گی ۔وزےراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشرےف نے پاکستان مسلم لےگ(ن) کے رکن پنجاب اسمبلی سےد مخدوم علی رضا کے انتقال پر گہرے دکھ اورافسوس کا ا ظہا ر کےا ہے۔وزےراعلیٰ نے اپنے تعزےتی پےغام مےں مرحوم کے لواحقےن سے ہمدردی اور اظہار تعزےت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت مےں جگہ دے اورسوگوار خاندان کو صبر جمےل عطافرمائے۔وزےراعلیٰ نے مرحوم کی سےاسی خدمات کو خراج عقےدت پےش کرتے ہوئے کہا کہ مجھے سےد مخدوم علی رضاکے انتقال پر دلی دکھ ہوا ہے، مرحوم اےک مخلص سےاستدان تھے ۔