جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

سابق امریکی صدر جان ایف کینیڈی کی گاڑی کی لائسنس پلیٹس ایک لاکھ ڈالرز میں نیلام

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)سابق امریکی صدر جان ایف کینیڈی اپنے قتل کے وقت جس گاڑی میں سوار تھے اس کی لائسنس پلیٹس نیلامی کے دوران ایک لاکھ ڈالر میں فروخت ہوئی ہیں۔نومبر سنہ 1963 میں امریکی ریاست ٹیکساس میں صدر کینیڈی کے قتل کے بعد اس لیموزین گاڑی کو اپ گریڈ کرنے کے لیے بھیج دیا گیا تھا اور ان پلیٹس کو ترک کر دیا گیا تھا۔بعد میں کمپنی کے مالک نے ان پلیٹس کو حاصل کیا اور اپنی بیٹی کو دے دیا تھا۔امریکی شہر ڈیلس میں ہونے والی اس نیلامی میں امید کی جا رہی تھی کہ GG_300 نمبر کی ان پلیٹس کی زیادہ سے زیادہ بولی 40 ہزار ڈالر تک لگ سکتی ہے۔جان والکر جن کے پاس یہ لائسنس پلیٹس تھیں اور انھوں نے اسے کچن کی الماری میں رکھا ہوا تھا کا کہنا ہے کہ ’میں ان کی اہمیت سے بخوبی واقف تھا۔‘’کبھی کبھار میں انھیں نکال کر اپنے دوستوں کو دکھایا کرتا تھا۔‘آکشن کمپنی کا کہنا ہے کہ ان پلیٹس کو ’بڑے پیمانے پر کینیڈی سے جڑی چیزیں جمع کرنے والے ایک شخص نے خریدا ہے جو اپنی شناخت ظاہر نہیں کرنا چاہتے۔‘ان لائسنس پلیٹس کے علاوہ نیلامی میں بحری جہاز ٹائٹینک کے ڈوبنے سے قبل پیش کیے جانے والے رات کے کھانے کا مینیو شامل تھا جو 118,750 ڈالرز میں فروخت ہوا۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…