اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

آپریشن کے بعد ایک شخص کے دماغ سے زندہ کیڑا برآمد

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )امریکی ریاست کیلی فورنیا میں ایک شخص کے دماغ کا ہنگامی آپریشن کر کے اس میں سے ایک زندہ کیڑا (ٹیپ ورم) نکالا گیا ہے۔آپریشن کے بعد لوئی اورٹیز ابھی زیر علاج ہیں۔لوئی اورٹیز کو ضلع ناپا کے ایک ہسپتال میں تب منتقل کیا گیا جب ان کے بقول ان کے سر میں شدید درد ہو رہا تھی۔دماغ کے سرجن سورین سنگیل نے لوئی کے دماغ کے ایک سکین میں کیڑے کے لاروا دیکھا اور لوئی کو بتایا کہ وہ صرف 30 منٹ تک زندہ رہیں گے۔کیڑا ان کے دماغ میں ایک رسولی میں بڑا ہو رہا تھا جس نے ان کے دماغ میں خون کی گردش بند کر دی۔لوئی نے کہا ’میں نے کھڑے ہو کر الٹی کی۔ ڈاکٹر نے اس میں سے زندہ کیڑا نکالا جو ہل رہا تھا۔ میں نے کہا ا±ف، یہ تو اچھی بات نہیں ہے۔‘اگست میں سرجری کروانے کے بعد ہسپتال میں لوئی اورٹیز کا علاج جاری ہےامریکہ میں بیماریوں کے روک تھام کے قومی مرکز کے مطابق کئی مریضو کی آنتوں میں خنزیر کے گوشت کی وجہ سے پیدا ہونے والے پورک ٹیپ ورم کے خورد بینی انڈے موجود ہوتے ہیں اور یہ کیڑے کسی دوسرے شخص کے دماغ میں ناک کے راستے پہنچ کے اس بیماری کی وجہ بن سکتے ہیں۔
جسم میں گ±ھس کر ان انڈوں سے نکلنے والے ٹیپ ورمز جسم کے اندر رینگ کر دماغ کی طرف جاتے ہیں۔بیماریوں کے روک تھام کے قومی مرکز کا کہنا ہے کہ ہر سال تقریباً 1000 لوگ اس بیماری سے متاثر ہوتے ہیں۔اگست میں سرجری کروانے کے بعد ہسپتال میں لوئی اورٹیز کا علاج جاری ہے اور وہ امید کرتے ہیں کہ وہ سیکرامینٹو سٹیٹ یونیورسٹی واپس جا سکیں گے جہاں ان کی پڑھائی کا آخری سال ابھی باقی ہے۔انھوں نے ویب سائٹ سی بی سی سان فرانسسکو کے ذریعے کہا کہ ’میرے لیے یہ زیادہ اطمینان کی بات ہے کہ میں اب تک زندہ ہوں۔ اگر میں نے زیادہ دیر کر دیتا تو شاید آج یہاں نہ ہوتا۔‘

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…